گرین ٹریکٹرسکیم سے ضلع سمیت صوبے بھر کے کسان اس سے مستفید ہونگے ، حافظ محمد طارق

حکومت زراعت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہے ، اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر

منگل 14 جون 2022 15:55

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2022ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کی گرین ٹریکٹراسکیم ضلع کے چار کوش نصیبوں کی لاٹری نکل آئی قرعہ اندازی اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر حافظ محمد طارق کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر کچھی آفس میں منعقد ہوئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سنی جلیل احمد،محکمہ زرعی انجنئیرنگ کچھی کے آفیسران،اسسٹنٹ کمشنر بھاگ ظہیر احمد زہری،سپریٹنڈنٹ ڈی سی آفس عبدالحق مستوئی،رسالدار میجر حفیظ اللہ عباسی،زمیندار ایکشن کمیٹی کچھی ڈھاڈر کے نمائندے ،کسان دیگر کثیر تعداد میں موجود تھے گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت اسد اللہ ولد عبدالغفور،محمد اسماعیل ولد خیر بخش،محمد اکبر ولد محمد حیات،آصف شاہ ولد سید حاجی شاہ خوش نصیبوں میں شامل تھے جن کی شفاف طریقے سے سب کی موجودگی میں قرعہ اندازی میں نام نکل آیااس موقع پر تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر حافظ محمد طارق نے اظہار خیال میں کہا کہ گرین ٹریکٹراسکیم سے ضلع سمیت صوبے بھر کے کسان زمینداروں اس سے مستفید ہونگے حکومت زراعت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہے زراعت کا شعبے صوبے سمیت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے کسانوں زمینداروں کو ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل کو سرف کیا جارہا ہے کسان زمیندار طبقہ خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا اسموقع پر انہوں نے گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت کامیاب خوش نصیبوں کو مبارک باد بھی پیش کی دریں اثناء ضلع کچھی کی زمیندار کسان سمیت دیگر سماجی رہنماں نے شفاف طریقے سے قر عہ اندازی کرنے پر ڈپٹی کمشنر کچھی ،اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں