محکمہ پی ایچ ای اور ایریگیشن کچھی بولان میں مکمل طور پر ناکام ہوچٴْکی ہیں ،بابر خان خجک

منگل 14 جون 2022 15:55

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2022ء) تحریک جوانان پاکستان بلوچستان کے سینئر نائب صدر بابر خان خجک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ پی ایچ ای اور ایریگیشن کچھی بولان میں مکمل طور پر ناکام ہوچٴْکی ہیں عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے بھاگ ناڑی کی اسکیمات پر پی ایچ ای اربوں روپے خرچ کرکے بھی ان کو پانی پینے تک بھی میسر کرنے میں ناکام رہی جبکہ ایریگیشن کی غیر منصفانہ تقسیم نے بالاناڑی اور بھاگ ناڑی کی عوام کو آمنے سامنے لاکر کھڑا کر دیا جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں اس جدید دور میں دنیا چاند پر پہنچ گئی ہے جبکہ کچھی میں آج بھی ہم کربلا کے دور سے گزر رہے ہیںں حکومت بلوچستان اور ڈی سی کچھی شفقت انور شاہوانی سے درخواست کرتے ہیں کہ اس پر غور کیا جائے اگر مزید کچھی کی عوام کے ساتھ اس طرح محکمہ پی ایچ ای اور ایریگیشن کی طرف سے ظٴْلم رہا تو ہم سخت احتجاج کریں گے جس کی تمام ذمہ داری ایکسین پی ایچ ای اور ایریگیشن کچھی پر عائد ہوگی۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں