وی سی کی عدم تعیناتی ادارے سے مذاق ہے، ظہور شاہ

یونیورسٹی زبوں حالی کا شکار آئینی بحران پیدا کردیا گیا، حکومتی ترجیحات سمجھ سے بالا ہیں

بدھ 15 جون 2022 23:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2022ء) بولان میڈیکل اینڈ ٹیچنگ ایسو سی ایشن کے صدرڈاکٹر سید ظہور احمد شاہ اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر الیاس بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ چھ (6)ماہ سے صوبے کی واحد میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعنیاتی عمل نہیں لائی جاسکی ہے میڈیکل کی اعلی تعلیم فراہم کرنے والے ادارے کا مذاق بنالیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئین کے تحت وائس چانسلر کی کنٹریکٹ کی معیاد ختم ہونے سے قبل نئے وائس چانسلر کی تعیناتی کے حوالے سے ضروری اقدامات اٹھائے جاتے ہیں مگر یہاں حکومتی ترجیحات سمجھ سے بالاتر ہیں وائس چانسلر کی عدم تعیناتی کے باعث یونیورسٹی زبوں حالی کا شکار ہے آئینی بحران پیدا کردیا گیا ہے جس سے طلبا و طالبات کو تعلیم کے حصول اور دیگر معاملات کے حل کیلئے بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،بی ایم ٹی اے حکومت اور گورنر بلوچستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ ادارہ کی بہتری کیلئے وائس چانسلر کی تعیناتی عمل میں لاکر آپنی آئینی۔

ذمہ داریاں پوری کریں۔بصورت دیگر احتجاج کا راستہ آپنایا جائے گا۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں