حکومت نے غریب عوام پرایک اورپٹرول بم گراکرغریب طبقے کوجلا کر بھسم کردیا

جمعرات 16 جون 2022 22:50

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2022ء) حکومت نے غریب عوام پرایک اورپٹرول بم گراکر غریب طبقے کوجلا کر بھسم کردیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے ہونے سے ملک میں مہنگائی کانیاطوفان برپا ہوگا جس سے غریب سمیت دہاڑی دار طبقے سب سے زیادہ متاثر ہونگے سفید پوشی کا بھرم رکھنا بھی محال ہوتا جارہا ہیحکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیاازالہ عوام سے کیا جارہا ہے ضلع بولان کچھی کے عوامی،سیاسی اور سماجی حلقوں کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ردعمل میں اظہارِ خیال تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی بولان کے سیاسی سماجی عوامی حلقوں نے موجودہ وفاقی حکومت کی جانب سے آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام پر پٹرول بم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہو جائیں گے ریلیف دینے کے سبز باغ دکھا دکھا کر حکمران آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ کرکے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین رہے ہیں انہوں نے کہا کے وفاقی حکومت میں تقریباً ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہے جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے تمام سیاستدانوں کو ملک کے غریب عوام کی کوئی فکر نہیں غریب کس طرح سے دو وقت کی روٹی بمشکل کما کر کھاتا ہے اس سے انہیں غرض نہیں ملکی معیشت تباہی کی جانب گامزن ہے حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ بنادیا ہے اب رہی سہی کسر پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی کمر توڑ رہے ہیں آئے روز پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی بے لگام ہاتھی کی طرح عوام کو لتاڑ رہا ہے جس سے نہ صرف غریب متوسط طبقے متاثر ہورہے ہیں بلکہ ہر طبقہ اس سے پریشان دکھائی دے رہا ہے تیزی سے بڑھتی ہوئی ہوشربامہنگائی نے عوام کو جیتے جی مار ڈالا ہے سبزیاں، پھل، دالیں، چینی، آٹا سمیت تمام اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کوبھی پرلگے ہیں دوسری جانب جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں میں چار سو فیصد اضافہ ہوگیا ہے جس سے غریب اپنے پیاروں کو علاج معالجے کرانے سے بھی قاصرہیں غریب ایڑیاں رگڑ رگڑ کرمررہے ہیں اور حکمران طبقہ عیاشیوں سیر سپاٹوں اور ایک دوسرے کو تنقید کرکے اپنی ذمہ داریوں سے جان چھڑاتے نظر آتے ہیں ملک میں روزگار کے مواقع ختم ہوتے جارہے ہیں ذرائع آمدن نہ ہونے کی وجہ سے عوام تنگ دستی کا شکار ہوکر منفی سرگرمیوں جرائم میں ملوث ہورہے ہیں جس سے نہ صرف ک کے حالات ابتر ہوتے جائیں گے بلکہ بدامنی کی لہر بھی تیز ہوگی جوکہ کسی طور ملک کیلئے نیک شگون نہیں ہوگا۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں