حالیہ شدید بارشوں سے پورا ضلع کچھی شدید متاثر ہوا،سب تحصیل بالاناڑی کے کئی علاقوں میں مواصلات کا نظام بری طرح سے متاثر ہواہے ،میر داؤد جان بنگلزئی

پیر 18 جولائی 2022 22:08

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2022ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی ضلع کچھی کے ضلعی آرگنائزر میر داؤد جان بنگلزئی نے کہا ہے کہ حالیہ شدید بارشوں سے پورا ضلع کچھی شدید متاثر ہوا ہے خصوصاً سب تحصیل بالاناڑی کے کئی علاقوں میں مواصلات کا نظام بری طرح سے متاثر ہواہے صوبائی حکومت پورے ضلع کو آفت زدہ قرار دیکر زمینداروں کے نقصانات کاازالہ کرے پورا ضلع حالیہ شدید بارشوں کی زد میں رہا ہے مچھ، سنی شوران،ڈھاڈر،بالاناڑی بھاگ میں سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تبائی مچادی ہے بالا ناڑی بھاگ کے زمینداروں کے بندات سیلابی ریلے کی نزر ہوچکے ہیں بالاناڑی کے رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں جبکہ کئی دیہات جن میں واہگہ شاہوانی، موضع لونگ خان بنگلزئی،دوسہ لاشاری،موضع احمدان،میاں رسول بخش اوردیگرزیر آب آنے کی وجہ سے علاقہ مکین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں چنڈر ٹو ہائی وے روڈ سیلاب کی وجہ سے ٹوٹ چکا ہے جس سے چنڈر غازی اور دیگر ملحقہ علاقوں کا رابطہ شہروں سے منقطع ہوا ہے جبکہ سیلاب سے مقامی زمینداروں کے لاکھوں روپے کے بندات ریلوں میں بہہ گئے ہیں حکومت وقت زمینداروں کے بندات کو دوبارہ از سرنو تعمیر بند باندھنے کیلئے بلڈوزر کے گھنٹے فراہم کرکے سیلاب سے متاثرہ دیہات خاندانوں کی فی الفور داد رسی کرے

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں