بالاناڑی کے موضع ڈندور میں ہمارے خاندان کے جدی پشتی اراضیات پر چند شرپسندعناصر لینڈ مافیا قبضہ گیری کا ارادہ رکھتے ہیں ،میرعبدالقیوم رئیسانی

پیر 18 جولائی 2022 22:56

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2022ء) کچھی بالاناڑی کے مقامی زمیندار قبائلی رہنماؤں میرعبدالقیوم رئیسانی،میر عبدالوہاب رئیسانی،دلاورجان رئیسانی دیگر نے کہا ہے کہ بالاناڑی کے موضع ڈندور میں ہمارے خاندان کے جدی پشتی اراضیات پر چند شرپسندعناصر لینڈ مافیا قبضہ گیری کا ارادہ رکھتے ہیں معزز عدالت میں مزکورہ اراضیات کا کیس بھی سماعت میں ہے باوجود اسکے گزشتہ روز شرپسندوں نے جان بوجھ کر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہمارے زمینوں پر ایک سو پچاس سے زائد حملہ آوروں کے ساتھ آئے اور ہمیں زدکوب کرتے ہوئے ہمارے خاندان کے تین افراد کو شدید زخمی بھی کردیاہم پر امن لوگ ہیں لیکن اپنی جدی پشتی اراضیات پر کسی کو بھی قبضہ نہیں کرنے دینگے انہوں نے کہاکہ شرپسند عناصر موضع ڈندور میں دہشت پہلانا چاہتے ہیں مگر انکی عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے انہوں نے بیان کی توسط سے کمشنر نصیر آباد ڈویڑن، ڈپٹی کمشنر کچھی بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شرپسند،قبضہ گیرعناصر کے خلاف قانونی کاروائی کرکے انصاف کے تقاضے پورے کیئے جائیں بصورت دیگرپر امن شہری ہونے کے ناطے اپنی جدی پشتی اراضیات کا حفاظت کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں