کوئٹہ،بولان میڈیکل اینڈ ٹیچر ایسو سی ایشن کاڈاکٹر رفیق مینگل کی ناگہانی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

منگل 19 جولائی 2022 23:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2022ء) بولان میڈیکل اینڈ ٹیچر ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر سید ظہور شاہ اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر الیاس بلوچ نے ڈاکٹر رفیق مینگل کی ناگہانی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے صحت کے شعبے کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا تعزیتی بیان مرحوم ڈاکٹر کی صحت شعبے کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی گراں قدر خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، ان کی کوتاہیوں سے درگزر فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائی

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں