کچھی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے نقصانات کا ازالہ کیا جائیگا ،ڈپٹی کمشنر کچھی

پیر 1 اگست 2022 16:59

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2022ء) ضلع کچھی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے نقصانات کا ازالہ کیا جائیگا ضلعی انتظامیہ کچھی متاثرین کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہے متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کچھی عمران ابراہیم بنگلزئی نے ضلع کچھی کے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سردارزادہ میر بیبرگ خان رند،اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر حافظ محمد طارق،اسسٹنٹ کمشنر سنی جلیل احمد دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر کچھی عمران ابراہیم بنگلزئی نے کہا کہ بلوچستان کے دیگر شہروں کی طرح حالیہ طوفانی بارشوں نے ضلع کچھی میں بھی وسیع پیمانے پر املاک،رابطہ سڑکیں،کچے مکانات متعدد دیہاتوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے جبکہ شوران میں ایک شخص سیلابی ریلے کی نزر ہونے کی وجہ سے جان کی بازی بھی ہار چکاجبکہ مجموعی طور پر ضلع میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے عوام بری طرح سے متاثر ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کچھی مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور انکی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے سنی شوران بالاناڑی کی رابطہ سڑکیں سیلاب کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ مچھ پل کی بحالی کے کام کاآغاز ہوچکا ہے اگر موسم کی صورتحال نارمل رہی تو انشاء اللہ عنقریب مچھ پل کا کام بھی جلد مکمل ہوجائے گا اور سنی شورن بالاناڑی کی رابطہ سڑکیں بھی ہنگامی بنیادوں پر بحال کئیے جارہے ہیں اسکے علاوہ ضلع میں بارشوں کی تباہ کاریوں کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں متاثرہ خاندانوں کو ہرممکن طور پر ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائیگادریں اثناء سردار زادہ میر بیبرگ خان رند نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے ضلع شدید متاثر ہوا ہے خاص طور پر شوران میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے رابطہ سڑکیں سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں جبکہ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے صوبائی حکومت فی الفور ضلع کچھی کیلئے ہنگامی طور پر خصوصی پیکیج کا اعلان کرکے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں