طوفانی بارشوں سیلابی ریلوں سے کچھی میں جانی مالی نقصانات ہوئے ہیں ،عمران ابراہیم بنگلزئی

قدرتی آفات کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا ،صبرو تحمل سے مشکل وقت کو گزارا جاسکتا ہے ،ڈپٹی کمشنر کچھی

جمعرات 4 اگست 2022 17:08

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر کچھی عمران ابراہیم بنگلزئی نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں سیلابی ریلوں سے ضلع کچھی میں بھی جانی مالی نقصانات ہوئے ہیں قدرتی آفات کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا صبر تحمل سے مشکل وقت کو گزارہ جاسکتا ہے آفت کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل کو استعمال میں لایا جارہا ہے متاثرہ علاقوں میں محکمہ صحت کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے جارہے ہیں تاکہ وہاں سیلابی صورتحال کے بعد کوئی وباء نہ پہل جائے اور متاثرہ خاندانوں کو صحت کی سہولیات بھی میسر ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس ڈھاڈر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر حافظ محمد طارق، سپریٹنڈنٹ عبدالحق مستوئی و دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر کچھی عمران ابراہیم بنگلزئی کا کہنا تھا کہ ضلع کچھی کے سیلاب متاثرین کے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے سروے کا کام شروع کیا جاچکا ہے متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی بنیادوں پر امدادی راشن دیگر ضروری سامان فراہم کیا جاچکا ہیاور ہرممکن طور پر انکی بحالی کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں مشکل کی اس گھڑی متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کچھی کے شوران سمیت متعدد علاقے بری طرح سے سیلاب کی زد میں آئے ہیں جہاں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جن علاقوں میں رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے ہیں وہاں متعلقہ محکمے کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ان کیلئے متبادل راستے بنائے جاچکے ہیں تاکہ عوامی آمدرفت کا سلسلہ متاثر نہ ہو ضلعی انتظامیہ کچھی مصیبت کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کی بحالی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہے مچھ پل کی بحالی کا کام بھی جاری ہے انشاء اللہ پل کی تکمیل جلد ممکن ہوجائے گی حالیہ بارشوں کے بعد ہونے والی نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے جلد ہی سروے مکمل کرکے متاثرین کی مزید بھی داد رسی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں