شہدائے پولیس کے جوان آج ہم میں نہیں مگر محکمہ کواپنے بہادر سپوتوں پر ناز ہے ،نام تاریخ میں ہمیشہ زندہ جاویداں رہیگا،ایس ایس پی کچھی

جمعہ 5 اگست 2022 17:21

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2022ء) شہدائے پولیس کے جوان آج ہم میں نہیں مگر محکمہ کو اپنے بہادر سپوتوں پر ناز ہے جنکا نام تاریخ میں ہمیشہ زندہ جاویداں رہے گاشہداء نے جان ہتھیلی پر رکھ کر فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت کرکے ہمیشہ کیلئے امر ہوگئے ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی کچھی انجینئر محمد یوسف بھنگر نے ایس پی آفس ڈھاڈرمیں یوم شہداء پولیس کے دن کی مناسب سے منعقدہ سادہ مگر پروقار تقریب سے خطاب میں کیا تقریب میں کچھی پولیس شہداء کے ورثاء ،پولیس آفیسران جوانوں کی بڑی تعداد شریک تھے قبل ازیں شہداء کی یادگاری پر ایس ایس پی کچھی نے شمع روشن کرکے انکی درجات کی بلندی ایصال روح کیلئے دعائے مغفرت اور قرآن خوانی خیرات فی سبیل اللہ کا بھی اہتمام کیاگیا جبکہ ڈی ایس پی مچھ، بھاگ نے شہداء کی قبروں پر حاضری دیکر گل پاشی اور فاتحہ خوانی کی تقریب سے ایس ایس پی کچھی کا کہنا تھا کہ یوم شہداء پولیس منانے کا مقصد اپنے جوانوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنا ہے جس کی پاداش میں جوانوں نے جام شہادت نوش کرکے ہمیشہ کیلئے محکمہ کا سرفخر سے بلند کیامحکمہ ایسے جوانوں پر نازاں ہے جنکی بدولت پولیس فورس کا نام بہادر غیور جرآت مند فورس کے طور پرجانا جاتا ہے ان بہادر سپوتوں کی شجاعت کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے عوام کو تحفظ اور فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت جیسی عظیم مرتبہ پر فائز ہوکر ہمارے لئے رول ماڈل بن گئے انکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گے صوبے میں قیام امن کیلئے پولیس فورس کا خون بھی شامل ہے دھرتی وطن پر قربان ہونے والے ہمیشہ زندہ جاویداں رہیں گے فورس کے جوانوں نے صوبے میں امن امان کی بحالی سماج دشمن عناصر کے مزموم مقاصد کو خاک میں ملاتے ہوئے ہمیشہ اپنے فرائض منصبی میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور ہر محاذ پر ڈٹے رہے آج کے اس عظیم دن کو شہداء کے فیملیز کے ساتھ مناکر انکو حوصلہ دینا اور انکو یہ باور کرانا ہے کہ ہم اپنے شہداء کو کبھی بھلا نہیں سکتے جنہوں نے عوام کی پرسکون زندگی کیلئے اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کی انکی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں