خالق آباد ،منگچر، قلات میں لیویز فورس میں بھرتیاں میر ضیاء اللہ لانگو، میر خالد لانگو کی بدولت خالصتاً میرٹ پر ہوئی ہیں ،عصمت اللہ کلوئی حسن زئی

پیر 8 اگست 2022 17:00

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) خالق آباد منگچر کے قبائلی رہنماؤں عصمت اللہ کلوئی حسن زئی،ثناء اللہ کلوئی حسن زئی، عبدالسلام کلوئی حسن زئی و دیگر برادری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ خالق آباد منگچر، قلات میں لیویز فورس میں بھرتیاں مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو، سابق صوبائی وزیر میر خالد لانگو کی بدولت خالصتاً میرٹ پر ہوئی ہیں اہل علاقہ میرٹ کی لاج رکھنے پر میر ضیاء لانگو اور میر خالد لانگو کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں منگچر خالق آباد میں لیویز فورس میں اہل علاقہ کے غریب اہل امیدواروں کو میرٹ پر تعینات کرکے انہوں نے عوام کے دل جیت لیے ہیں یہی وجہ ہے کہ قلات منگچر خالق آباد میں میر ضیاء لانگو اور میر خالد لانگو کے چاہنے والوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے تاریخ گواہ ہے کہ میر صاحبان نے اہل علاقہ کیلئے جو تاریخی انقلابی اقدامات اٹھاکر علاقے کا نقشہ بدل دیاہے اسکی مثال نہیں ملتی منگچر خالق آباد قلات کے عوام میر ضیاء لانگو اور میر خالد لانگو کی مدبرانہ قیادت پر فخر محسوس کرتے ہیں منگچر خالق آباد میں ماضی کی نسبت جو ترقیاتی منصوبوں پر کام ہوا اسکی مثال ماضی میں نہیں ملتی سابق حکمرانوں نے یہاں سے الیکشن جیتنے کے بعد عوام کی خیر خواہی کرنا ہی بھول گئے اب جبکہ میر ضیاء لانگو میر خالد لانگو جوکہ عوامی لیڈر ہیں شب روز عوام کی خدمت میں انکے دروازے ہر وقت کھلے رہتے ہیں انکی جانب سے تاریخی پراجیکٹس کی تکمیل کے بعد انکے حریف دم بخود ہیں اور انکے خلاف عوام کو سبز باغ دکھا کر ورغلا رہے ہیں جوکہ انکی بھول ہے میر ضیاء لانگو اور میر خالد لانگو عوامی خدمت کی بناء پر انشاء اللہ آنے والے جنرل الیکشن میں بھی ایک مرتبہ پھر بھاری اکثریت سے عوامی طاقت کی بناء پر کامیاب ہوکر عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں