بارشوں ،سیلابی صورتحال کی پیش نظر کچھی میں چودہ اگست سادہ مگر پروقار طریقے سے منائی جائیگی ،ڈپٹی کمشنر عمران ابراہیم بنگلزئی

جمعہ 12 اگست 2022 16:16

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر کچھی عمران ابراہیم بنگلزئی نے کہاہے کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کی پیش نظر ضلع کچھی میں چودہ اگست سادہ مگر پروقار طریقے سے منائی جائیگی ضلعی انتظامیہ جشن آزادی کے موقع پر اپنے سیلاب زدہ بھائیوں کو بھی ملک کی 75ویں جشن آزادی کے موقع پر پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس عظیم خوشی کے دن کے موقع پر بھی آپ کے دکھ میں برابر کا شریک ہیں متاثرہ خاندانوں کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر بات چیت میں کہی انکا کہنا تھا کے ملک بھر کی طرح ضلع کچھی میں بھی جشن آزادی کی سادہ مگر پروقار تقریب ڈپٹی کمشنر کچھی آفس کے سبزہ زار پر منعقد ہوگی جہاں پرچم کشائی ہوگی اور لیویز پولیس کے چاق وچوبند دستے سلامی پیش کرینگے زندہ قومی اپنی جشن آزادی کے دن کو جوش خروش سے مناتی ہیں مملکت خدائیداد کیلئے ہمارے بزرگوں، اکابرین نے بے شمار قربانیاں دی ہیں پاکستان کی جڑیں شہداء کی خون سے آبیاری کی گئی ہیں انشاء اللہ ہمارا پیارا ملک رہتی دٴْنیا تک قائم دائم رہے گا پاکستان عالم اسلام کا قلعہ جانا جاتا ہے اسکی دفاع ناقابل تسخیر ہے اورانشاء اللہ رہتی دنیا تک قائم دائم رہے گا۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں