ڈھاڈر میں جشن آزادی حالیہ مون سون اور سیلابی صورتحال کے باعث جانی و مالی کے نقصانات کی وجہ سے سادگی کے ساتھ منایا گیا

آزادی ہمیں طشت پر رکھ کر نہیں دی گئی بلکہ ہمارے لاکھوں بزرگوں کی لازوال قربانیوں کے بعد آج ہم آزاد فضائیں میں سانس لے رہے ہیں ،ڈی سی کچھی عمران ابراہیم بنگلزئی

اتوار 14 اگست 2022 17:40

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2022ء) ملک بھر کی طرح ضلع کچھی کے ہیڈ کوارٹر ڈھاڈر میں بھی جشن آزادی حالیہ مون سون اور سیلابی صورتحال کے باعث جانی و مالی کے نقصانات کی وجہ سے سادگی کے ساتھ منایا گیا ۔اس ضمن میں ڈی سی آفس ڈھاڈر میں پر چم کشائی کے بعد ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا بھی اہتمام ڈی آفس حال میں کیا گیا ۔قبل ازیں ڈی سی کچھی عمران ابراہیم بنگلزئی اور ایس ایس پی کچھی انجینئر محمد یوسف بھنگر نے پرچم کشائی کی ۔

لیویز اور پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنرڈھاڈرحافظ محمد طارق،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈھاڈر گل منیر مگسی،ڈی ایف او کچھی عبدالسلام بنگلزئی،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کچھی ڈاکٹر ایاز لاشاری، اے ڈی لوکل گورنمنٹ آزاد خان خجک، سپریٹنڈنٹ عبدالحق مستوئی، کیشئیر عبدالخالد ڈومکی، ایس ایچ او ڈھاڈر جوید احمد کلواڑ سمیت مختلف لائن ڈیپارٹمنٹ کے ضلعی افسران موجود تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے ڈپٹی کمشنر کچھی عمران ابراہیم بنگلزئی، اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر حافظ محمد طارق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں حالیہ سیلابی ریلوں کے نقصانات کی باعث بلوچستان بھر میں جشن آزادی انتہائی سادگی سے منائی جارہی ہے ۔انکا کہنا تھا کہ آج سے 75سال قبل 14 اگست 1947 اور قمری سال ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں ایک آزادی ملک کی حیثیت سے معرض وجود میں آیا ہے یہ آزادی ہمیں طشت پر رکھ کر نہیں دیا گیا بلکہ ہمارے لاکھوں بزرگوں کی لازوال قربانیوں کے بعد آج ہم آزاد فضائیں میں سانس لے رہے ہیں آج یوم تجدید عہد کا دن بھی ہے آج خود احتسابی کا دن ہے اور آج سوچ و بچار کرکے سوچیں کے گزشتہ 75 سالوں میں ہم نے سیاسی سماجی و فلاحی کتنے کام کئے جس سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے ۔

انہوں نے کہاہے کہ آج قوم کو یکجہتی کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو تمام بحرانوں سے نکالنا ہے تمام سیاسی پارٹیاں،بیوروکرٹس اور سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر پوری ایمانداری اور اخلاص کے ساتھ تمام اداروں کو فعال کرکے وطن عزیز کا نام روشن کرنا ہے پاکستان نا صرف مسلمانوں بلکہ اقلیت کے حقوق کا علمبردار ریاست ہے جس کے فرمودات کا اظہار قائد ملت نے 11 اگست 1947 کی دستور ساز اسمبلی میں کیا تھا ۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر کچھی، ایس پی کچھی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اور لیویز اہلکاروں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کئے گئے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں