حاجی شہر ڈنگڑا لنک روڈ ایک بار پھر سیلابی ریلوں کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

پیر 15 اگست 2022 23:09

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) حاجی شہر ڈنگڑا لنک روڈ محکمہ مواصلات و تعمیرات کچھی کی نا اہلی کی وجہ سے ایک بار پھر سیلابی ریلوں کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار بحالی کیلئے مزکورہ محکمے کو آگاہ کرنے پر بھی کوئی اقدام نظر نہیں آتا مقامی شہریوں کی میڈیا سے گفتگو ۔تفصیلات کے مطابق بالاناڑی کے علاقے حاجی شہر ڈنگڑا لنک روڈ حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے ایک بار پھر سیلابی ریلوں کی زد میں آنے سے مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔

مقامی شہریوں نے صحافیوں کوبتایا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کچھی کے آفیسران کو بارہا آگاہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی گزشتہ تین روز سے بارشوں کی وجہ سے روڈ ایک بار پھر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے آبادی اور آمدرفت کیلئے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مگر نا اہل آفیسران کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مزکورہ متاثرہ لنک روڈ دو بار پہلے بھی ٹوٹ چکا ہے روڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کرکے لاکھوں روپے آفیسران کی ملی بھگت سے ہڑپ ہوچکے ہیں جسکی وجہ سے روڈ ایک بار پھر بارش کی نظر ہوچکا ہے ۔انہوں نے بیان کی توسط سے چیف سیکرٹری بلوچستان،سیکرٹری مواصلات تعمیرات سے مطالبہ کیا ہے کہ مزکورہ روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل اور کرپشن کی تحقیقات کرکے متاثرہ روڈ کی فی الفور بحالی کیلئے ہدایات جاری کرکے عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں