نیشنل ہائی وے پر ڈاکو مسافروں سے رقم اور دیگر سامان لوٹ کر فرار

ہفتہ 27 مئی 2023 22:55

}بولان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2023ء) بالاناڑی نیشنل ہائی وے پر ڈاکو مسافروں سے رقم اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی کے لیویز تھانہ بالاناڑی کی حدود میں گزشتہ روز نصف درجن سے زائد مسلح ڈاکوں نے نیشنل ہائی وے کچھی کے قریب جیکب آباد سے سبی آ نے والی مسافر ویگن کو اسلحہ کے زور پر روک کر اس میں سوار مسافروں سے نقد رقم موبائل فون اور قیمتی سامان اسلحہ کے زور پر چھین کر فرار ہوگئے ٹرانسپورٹرز مسافروں اور مقامی افراد نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کچھی کراس پر احتجاجا نیشنل ہائی وے کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا جسے بعد میں مقامی لیویز انتظامیہ نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات اور واقع میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کے بعد ہائی وے کو کھول دیا مزید تفتیش بالاناڑی لیویز کررہی ہے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں