پاکستان نے چاغی کے مقام پر ایٹمی دھماکے کرکے دنیا کے نقشے پر ساتواں ایٹمی قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آیااور الحمدللہ ناقابل تسخیر ملک بن گیا ہے ،سنجے کمار ایس کے ،ظہور بلوچ

اتوار 28 مئی 2023 20:00

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2023ء) ہندو پنچائیت ڈھاڈر اور تحریک جوانان پاکستان کچھی ڈھاڈر کی جانب سے یوم تکبیر 28 مئی کی مناسبت سے ڈھاڈر سے ریلی نکالی ریلی گئی۔ ریلی کے شرکاء پاک فوج اور پاکستان کی سالمیت کے حوالے نعرے بازی کرتے ہوئے مختلف شاہرائوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب ڈھاڈر پہنچے جہاں ہندو پنچائیت کے صدر سنجے کمار ایس کے ،ظہور بلوچ اور دیگر مقررین نے اظہار خیال میں کہا کہ پاکستان نے چاغی کے مقام پر پانچ ایٹمی دھماکے کرکے دنیا کے نقشے پر ساتواں ایٹمی قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آیااور الحمدللہ ناقابل تسخیر ملک بن گیا ہے دشمن قوتوں کو واضح پیغام دینا ہے کہ پاکستان کی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ملک کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو پاک افواج کے ساتھ ملکر نشان عبرت بنائیں گے پاکستان رہتی دنیا تک قائم دائم رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک سیاسی جماعت جوکہ دشمن کے عزائم کی طرح اپنے عزائم عیاں کرچکی ہے افواج پاکستان اور قومی اداروں پر حملے کرکے ملک کو انارکی کی طرف لے جانا چاہتا تھا مگر چیف آف آرمی سٹاف اور موجود حکومت کی دور اندیشی کی سبب آج عوام میں تنہا ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان افواج کی قربانیوں کی بدولت پاکستان عوام آج کرسکوں فضاء میں ہرامن سانس لیتے ہیں پاک فوج کے خانہ بشانہ پاکستانی ہر بچہ بچہ ملک کی دفاع کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہانے سے دریغ نہیں کرے گا۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں