کچھی ،بے روزگاری اضافہ ،میرٹ پر بھرتیاں نہ ہونے سے نوجوان نسل مایوسی کا شکار

پیر 29 مئی 2023 22:36

بولان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2023ء) ضلع کچھی محکمہ ریونیو میں جونیئر کلرک کی خالی آسامیوں پر ضلع کچھی بولان کے مقامی لوکل نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے ماضی میں ضلع کچھی کی خالی آسامیوں پر دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے کو بھرتی کیا گیا جنہوں نے بعد ازاں اپنا تبادلہ مطلوبہ ضلع کروادیا جس سے آسامیاں دوبارہ خالی رہ گئیں کچھی کے عوامی سیاسی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ میرٹ کو شفاف بناکر مقامی نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ضلع کچھی محکمہ ریونیو میں جونیئر کلرک کی ڈویژنل لیول پر مشتہر کی گئی خالی آسامیوں پر ٹیسٹ انٹرویوز کا سلسلہ جاری ہے مگرضلع کچھی محکمہ ریونیو کی جونیئر کلرک کی خالی آسامیوں پر ماضی میں بھی میرٹ کے برعکس اقرباء پروری اور پیسوں کے عوض دیگر اضلاع کے باشندوں کو بھرتی کیا گیا جنہوں نے بعد ازاں زور آور قوتوں سے سفارش کراکر اپنے مطلوبہ ضلع ٹرانسفر ہوکر چلے گئے جبکہ ضلع کچھی کی لوکل تعلیمی یافتہ مقامی نوجوان نسل مایوسی کا شکار ہوگئے محکمہ ریونیو کے بالا حکام ضلع کچھی کے نوجوان نسل پر ترس کھاکر یہاں کے درجنوں خالی آسامیوں پر مقامی لوکل نوجوانوں کو تعینات کریں تاکہ یہ اپنے علاقے میں خدمات سر انجام دیکر اپنی خاندان کی باعزت کفالت بھی کرسکیں ضلع کچھی میں بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان نسل تعلیم یافتہ ہونے کے باجود میرٹ کی آس لگائے اوورایج ہورہے ہیں مگر انکے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر دیگر غیر مقامی نوجوانوں کو بھرتی کرکے یہاں کے نوجوان نسل کی مستقبل سے کھیلا جارہا ہے جس سے نوجوان نسل سماجی برائیوں کا شکار ہوکر معاشرے کیلئے ناسور بنتے جارہے ہیں کچھی بولان کے عوامی و سیاسی حلقوں نے رپورٹ کی توسط سے چیف سیکرٹری بلوچستان کا توجہ مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ ریونیو ضلع کچھی کی جونیئر کلرک کی خالی آسامیوں پر ضلع کچھی سے تعلق رکھنے والے مقامی نوجوانوں کو میرٹ پر بھرتی کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں