ہماری زمینوں پر کئے جانے والے قبضے کو واگزار کراکر ہمارے حوالے کی جائے ،خواتین کی ارباب اعلی سے اپیل

پیر 13 فروری 2017 20:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2017ء)بولان کی رہائشی بی بی رافعہ ،بی بی صفیہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان چیف جسٹس کمانڈر سدرن کمانڈ اور چیف سیکرٹر ی سمیت آئی جی ایف سی اور پولیس سے مطالبہ کیاہے کہ عدالتی فیصلے کے مطابق ہماری زمینوں پر کئے جانے والے قبضے کو واگزار کراکر ہمارے حوالے کی جائے کیونکہ ہماری زمینوں پر بااثر شخصیات قبضے میں شامل ہیں جو علاقے میں امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پیر کو پریس کانفرنس اور اسکے بعد پریس کلب کے سامنے مظاہرے کے دوران کہی ، انہوں نے بتایا کہ بولان کے علاقے میں مختلف مقامات پر ہماری زمینوں پر قبضے کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان سمیت دیگر ماتحت عدالتیں ہمارے حق میں فیصلہ دے چکی ہیں جبکہ جن ہاریوں کے قبضے میں یہ زمینیں ہیں وہ عدالت عظمیٰ کے احکامات کو نہیں مان رہے اور نہ ہی انتظامیہ ہماری فریاد سننے کو تیار ہے تاکہ حق داروں کو انکا حق مل سکے جبکہ مذکورہ زمینوں پر فصل بھی تیار ہے اور اس فصل پر اصل مالکان کا حق ہے جو ہمیں نہیں دیاجارہا ہم نے اپنی فریاد عدالتوں تک پہنچائی علاقے کے نواب اور دیگر معتبرین کے سامنے بھی رکھی لیکن ہمیں انصاف نہیں ملا اس لئے ہمار ا وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ، چیف جسٹس بلوچستان ، کمانڈر سدرن کمانڈ، چیف سیکرٹری آئی جی ایف سی اور آئی جی ایف سی پولیس سے مطالبہ ہے کہ عدالتی فیصلے کے مطابق ہماری زمینوں سے قبضہ واگزار کراکر ہمارے حوالے کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائے پریس کانفرنس کے اختتام پر انہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیاجائے ۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں