محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے تعاون سے جشن آزادی فیسٹول ضلع کچھی بولان ،شوٹنگ بال کا شاندار فائینل میچ دوپاسی شوٹنگ بال کلب ڈھاڈر نے آزاد بلوچ کلب کو ہرا کر فاتح قرار پائے

پیر 17 اگست 2020 17:39

محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے تعاون سے جشن آزادی فیسٹول ضلع کچھی بولان ،شوٹنگ بال کا شاندار فائینل میچ دوپاسی شوٹنگ بال کلب ڈھاڈر نے آزاد بلوچ کلب کو ہرا کر فاتح قرار پائے
بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2020ء) محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے تعاون سے جشن آزادی فیسٹول ضلع کچھی بولان ،شوٹنگ بال کا شاندار فائینل میچ دوپاسی شوٹنگ بال کلب ڈھاڈر نے آزاد بلوچ کلب کو ہرا کر فاتح قرار پائے فٹبال فائینل کا ٹائٹل شہیدخلیل مچھ کے نام جبکہ کرکٹ فائینل میچ عبدالعزیز کرد کلب نے دو وکٹوں سے جیت لیا فائینل میچ کے مہمان خاص ڈپٹی دائریکٹر سوشل ویلفیئر کچھی امان اللہ خلجی،ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرکچھی جمیل احمد مستوئی تھے جنہوں نے فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم کیئے تفصیلات کے مطابق اسپورٹس بورڈ بلوچستان محکمہ کھیل کے تعاون سے جاری سپورٹس فیسٹول کچھی بولان اختتام پزیر ہوگیا شاندار ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ضلع کچھی کی تحصیل مچھ میں مختلف کھیلوں کے فائینل مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں شوٹنگ بال کا فائینل میچ دوپاسی کلب ڈھاڈر،فٹبال کلب کاسنسنی خیز میچ شہید خلیل ایف سی مچھ نے میر عبد العزیز ایف سی مچھ کو چھ کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیکر فاتح رہے جبکہ کرکٹ کا فائینل میچ عبد العزیز کرد مچھ کلب نے میر مرادجاموٹ کلب بھاگ کو دو وکٹوں سے شکست سے دوچار کرکے فائینل جیت کر فاتح قرار پائے فائینل میچ کے مہمان خاص ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئر کچھی امان اللہ خلجی تھے جنہوں نے ونر اور رنر ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے ۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں