بونیر، جمعیت علماء اسلام ف کے زیراہتمام انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کیخلاف بازار سواڑی میں احتجاجی مظاہرہ

اتوار 29 جولائی 2018 19:20

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2018ء) جمعیت علماء اسلام ف کا حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں اور نتائج میں ردوبدل کیخلاف مرکزی بازار سواڑی میں زبردست احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرہ میں جے یو ائی کے ضلعی امیر مفتی فضل غفور ،جنرل سیکرٹری سعید الرحمان مفکر ،این اے 9 کے امیدوار استقبال خان ،سیکرٹری اطلاعات عارف اللہ ،سابق امیر مولانا حلیم الرحمان کی قیادت میں ہزاروں کارکنوں کی شرکت ۔

مظاہرین نے مرکزی بازار سواڑی کے وسط میں سڑک کے تمام اطراف ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کئے۔اور نعرہ بازی کی اور واضح کیا کہ اگر دھاندلی زدہ انتخابات کو کالعدم قرار نہ دیا گیا تو اینٹ سے اینٹ بجائیں گے ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی کے 20 کے امیدوار وہ ضلعی امیر مفتی فضل غفور ،این اے 9 کے امیدوار استقبال خان ،مولانا حلیم الرحمان اور سعید الرحمان مفکر نے کہا کہ مجسٹریسی اختیارات عدلیہ کی بجائے فوج کو سونپنے جانے سے اس وقت یہ شکوک شبہات نے جنم لیا کہ یہ انتحابات منصفانہ نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اور وہی ہوا جس کی نشاندہی پہلے ہی سے سیاسی پارٹیاں کرچکی تھی ۔انہوںنے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مذہبی قوتوں اور قوم پرست طاقتوں کو ایوان سے باہر کیا جارہاہے ۔تاکہ ملک کے اعلی پارلیمنٹ میں اسلام اور پختونوں کے آواز کو دبایا جاسکے ۔مگر جمعیت علماء اسلام ان قوتوں کو واضح پیغام دینا چاہتیی ہے ۔کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بناہے اور پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اسلام کی اواز کو کوئی نہیں دبایا جاسکتا۔

پولنگ سٹیشنوں کے اندر جو کچھ ہوا ۔وہ پوری دنیاکے سامنے ہے ۔یہودی لابی اپنے ایجنڈے کو پوراکرنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار تک لانا چاہتی ہے ۔مگر وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔بعد ازاں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوئے۔اور کہا کہ قائدین کے کال کا انتظار کریں گے جو بھی سگنل ملا۔انشاء اللہ ائیندہ بھی سڑکوں پر نکل آئیں گے اور اس حکومت کو حکمرانی نہیں ہونے دیں گے۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں