uبونیر انتظامیہ کی ناقص مسافر گاڑیوں کے خلاف مہم کا آغاز

جمعرات 16 مئی 2019 20:06

،پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2019ء) بونیر کی ضلعی انتظامیہ نے ملک کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے اندوہناک حادثات کے پیش نظر ضلع میں ناقص سپیئر پارٹس اور حفاظتی انتظامات کے بغیر چلائی جانے والی مسافر گاڑیوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے اس مقصد کیلئے ڈپٹی کمشنر بونیر نے ضلع بھر کے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو بس و لاری اڈوں میں مسافر گاڑیوں کی مناسب چیکنگ کی ہدایت کر دی ہے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خدوخیل عبدالمقسط نے ان ہدایات کی روشنی میں محکمہ ٹرانسپورٹ اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ لاری اڈوں کی چیکنگ کی اس دوران متعدد مسافر گاڑیوں میں ناقص سفری انتظامات کے سبب ان کے ڈرائیوروں کو چالان کیا نیز گاڑیوں سے ایکسپائر اور خطرناک سی این جی سلنڈروں سمیت ناقص پرزے بھی تبدیل کروائے گئے نیز گاڑی مالکان کو آئندہ ناقص سفری انتظامات پر مزید سخت اقدامات اور سزائیں دینے کی تنبیہ بھی جاری کی گئی۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں