بونیر میں بھی یوم شہداء پولیس ،پولیس لائن ڈگر میں عقیدت واحترام سے منایا گیا

اتوار 4 اگست 2019 19:15

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2019ء) بونیر میں بھی یوم شہداء پولیس ڈی پی او محمد ارشاد خان یوسفزئی کے صدارت میں پولیس لائن ڈگر میں عقیدت واحترام سے منایا گیا،تقریب میں ایم پی اے ریاض خان،پاک آرمی کے میجر موسیٰ،ڈی آر سی ممبرز امیر زمان خان،جانبر خان کے علاوہ پولیس اور آرمی کے جوانوں کیساتھ ساتھ شہدا پولیس کے لواحقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او محمد ارشاد خان یوسفزئی نے کہا کہ موجودہ امن پولیس ،آرمی اور عام لوگوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔اور اس امن کو برقرار رکھنے کی خاطر پولیس کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کریں گے،پاک آرمی کے میجر موسیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشتگردی کے جنگ میں خیبر پختونخواہ پولیس کی قربانیاں مثالی ہے۔

(جاری ہے)

یہ قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف میں لکھے جائیں گے۔

ڈی پی او بونیر نے کہا کہ میں فخر محسوس کرتا ہوں کہ میں ایک ایسے وردی سے منسلک ہوں جس کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔مجھے فکڑ یہ بھی ہے کہ میں ایک ایسے ضلع کو پولیس سربراہ ہوں جنہوں نے امبیلہ کے مقام پر انگریزوں کو شکست دی ۔جب کہ یہاں کے عوام نے دہشتگردی کو اپنے سرزمین سے اکھاڑ پھینکا۔اب بھی ہمارے سو ڈیڑھ سو جوان جو بونیر میں دہشتگرد عناصر کیخلاف کمربستہ ہے اس اعظم کیساتھ کہ جو چند عناصر یہاں پر خوف وحراس اور دہتگ پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ان سے نمٹا جائے۔اور بہت جلد ان عناصر کو صفحہ ہستی سے مٹاکر دم لیں گے۔اس موقع پر انہوں نے شہداء پولیس کی بچوں کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اخراجات ادا کرنے کا اعلان بھی کیا۔اور کہا کہ ہمیں اپنے شہیدوں پر فخر ہے۔اور ان کی قربانیوں کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔امن کیلئے سب سے بڑھ کر قربانی جان کی ہوتی ہے۔اور اب تک بونیر پولیس کے 35جوانوں اور افسروں نے قربانیاں دیکر جام شہدات نوش کیا ہے۔

اور امن وامان کیلئے مزید قربانیوں سے بھی ہم دریع نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن اس عہد کے اعادے کا دن ہے۔جب ہم وطن کے خاطر مرمٹنے کا حلف لیتے ہیں۔پولیس ،آرمی یا دیگر سویلیئین اداروں کی امن کیلئے قربانیاں ہمارے لئے قابل فخر ہے۔اور اس موقع پر ہم تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔تقریب کے آخر میں ورثاء شہدا پولیس کو تحفے تحائف پیش کئے گئے۔اور ڈی پی او محمد ارشاد خان یوسفزئی نے شہداء کے بچوں کو خصوصی تحائف پیش کر کے ان سے پیار کیا۔قبل ازیں یاد گار شہداء پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی ،پھول چڑھائی،اور شہداء پولیس کی بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں