صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان کے دورہ بونیر کیلئے تیاریاں زور وشور سے جاری

اتوار 22 ستمبر 2019 19:35

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کے دورہ بونیر کیلئے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔اس سلسلے میں باچا خان مرکز ڈگر میں حلقہ پی کے 21کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت علی محمد خان ایڈوکیٹ منعقد ہوا۔اجلاس میں حلقہ کے یوسی صدرو ،جی ایس اور صاحب رائے مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

جن میں ضلعی جنرل سیکرٹر ی شجاعت علی خان،سیکرٹری اطلاعات انور شیر خان،سابق ممبر قومی اسمبلی استقبال خان ،سابق ضلعی نائب ناظم یوسف علی خان،سابق ٹاون ناظم شیر زمان خان،نائب صدر انعام خان،حلقہ کے جنرل سیکرٹری دلفروز خان ،افسر خان،مطیع اللہ اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری قیصر خا ن شامل تھے۔اس موقع پر صوبائی صدر ایمل ولی خان اور جنرل سیکرٹری سردار حسین باب کیلئے دورہ بونیر میں حلقہ پی کے 21میں پروگرامات کا شیڈول ترتیب دیا گیا۔اور دیگر امور بھی زیر بحث لائے گئے۔جبکہ کارکنوں کو صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری کے شاندار استقبال کیلئے باباجی کنڈاو پر بھر پور شرکت کی ہدایت کی۔اور واضح کیا کہ اس موقع پر باباجی کنڈاو،ْ میں آتش بازی بھی کی جائیگی۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں