بونیر‘ محکمہ بہبود آبادی فیلڈ سٹاف کو سروس سٹرکچر دیا جائے

اپ گریڈیشن نہ ہونے کی وجہ سے ایک ہی گریڈ میںنوکری پر مجبور ہیں

منگل 8 اکتوبر 2019 15:20

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2019ء) محکمہ بہبود آبادی فیلڈ سٹاف کو سروس سٹرکچر دیا جائے، اپ گریڈیشن نہ ہونے کی وجہ سے ایک ہی گریڈ میںنوکری پر مجبور ہیں۔ گل واحد صوبائی سینئر نائب صدر‘ محکمہ بہبود آبادی کے صوبائی کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔جس میںصوبائی صدر نیاز علی،جنرل سیکرٹری بخت زادہ خان اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکاء اجلاس نے کہا کہ کئی دہائیوں سے فیلڈ سٹاف کو محکمانہ ترقی سے محروم رکھا جارہا ہے۔دیگر محکموں میں کلاس فور سے لیکر گریڈ 19تک کیلئے ترقی اور اپ گریڈیشنکا فارمولہ طے ہے۔لیکن میل اسسٹنٹ اور فی میل اسسٹنٹ کا کوئی سروس سٹرکچر نہیں ہے۔اور نہ ہی اپ گریڈیشن کا فارمولا ہے۔اور یہ فیڈر 25,30سالوں سے ایک ہی گریڈ میں نوکری پر مجبور ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیلڈ سٹاف کے محرومیوں کا ازالہ نہ کیاتو احتجاج پر مجبور ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں