احتجاج ایک شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے اور اس حق سے محرومی کا ہم ہرگز اجازت نہیں دیں گے‘مولانا حلیم الرحمن

اتوار 20 اکتوبر 2019 14:40

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام بونیر میں آل پارٹی کانفرنس کا انعقاد پارٹی کے ضلعی رہنماء مولانا حلیم الرحمن کے رہائیشگاہ زگہ میں زیر صدارت صوبائی نائب امیر سابق ایم پی اے مفتی فضل غفور منعقد ہوا۔جس میں ضلع بھر کے سیاسی جماعتوں کے قائدین کے علاوہ تاجر برادری، بازاروں کے یونین ،صدور ،پٹرول پمپ مالکان ،ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں ماربل،وکلاء ،ڈاکٹر برادری اور ہر شعبہ ہائے زندگی کے ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں آزادی مارچ اسلام آباد کے حوالے سے مفصل بحث کی گئی۔کانفرنس کے بعد جے یو آئی کے صوبائی نائب امیر مفتی فضل غفور،عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر محمد کریم بابک، افسر خان،مسلم لیگ ن کے کامران خان،پیپلز پارٹی کے جوہر علی خان،عوامی ورکرز پارٹی کے میزواللہ خان،جماعت اسلامی کے عبدالغفار خان،ودیگر نے کہا کہ احتجاج ایک شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے اور اس حق سے محرومی کا ہم ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے آزادی مارچ میں شریک ہونے کا اعلان کیا۔کانفرنس میں یہ بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ساری اپوزیشن جماعتیں بالخصوص رہبر کمیٹی میں شامل جماعتوں کے وکلاء ایک کمیٹی تشکیل دیگی۔جو آزادی مارچ میں ریاستی اداروں یا حکومت کے جانب سے جو روکاوٹوں اور غیر قانونی اقدامات کے حوالے سے وہ عدالتوں میں ایکشن لیکر کورٹ میں چیلنج کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں آزادی مارچ کو سپورٹ اور شرکت کا اعلان کرتے ہیں۔یہ ایک قومی لہر ہے اور یہ عوامی انقلاب اسلام آباد کیطرف جائے گی۔اور اس میں ہم سب ملکر اپنی معیشت،صحافت،سیات ،جمہوریت کو غلامہ شکنجوں سے آزادی دلانے کیلئے ہم ایک پیج پر ہے۔انہوں نے حکمرانوں کو خبر دار کیا کہ فوری طور پر مستغفی ہوجائے ورنہ عوامی سیلاب اور انقلاب کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوجائے۔کیونکہ ہم کسی بھی طرح دھمکیوں سے ڈرنے اور آزادی مارچ سے پیچھے ہٹنے والے نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ریاستی اداروں کیساتھ ٹکراو نہیں چاہتے اگر ہمیں کہیں بھی روکاوٹیں کھڑی کئے تو پھر وہاں پر دمادم مست قلند کریں گے۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں