ایلم پہاڑی بونیرمیں سرچ آپریشن دوسرے روزبھی جاری

اتوار 19 اپریل 2020 19:20

بونیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2020ء) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد اعجاز خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز کی وژن کے مطابق ایلم پہاڑ ضلع بونیر میں دہشت گردی کا واقعہ آنے کے بعد ایلم پہاڑ سے متصل علاقوں میں حالیہ جاری تیز و تند بارشوں میں علاقہ چوگا نرے سر اور ماج پورن میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا آپریشن میں کمانڈوز، ڈی ایس بی، بی ڈی ایس اور ریگولر پولیس فورس کے افسران اور جوانوں نے حصہ لیا جاری سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی قیادت ایس ایچ او تھانہ چوگا عثمان منیر خان کر رہے تھے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران پولیس نے انتہائی باریک بینی اورجامع حکمت عملی سے پہاڑ نرے سر اور ماج پورن میں غاروں ودیگر مشکوک ایریا کوچیک کیا لیکن کہیں بھی کوئی مشکوک شخص یا سرگرمی نظر نہیں آئی امروز بھی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے جاری آپریشن کی براہ راست نگرانی کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کے نسبت تعریفی اسناد اور انعامات کا بھی حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کسی بھی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے باوجود امن و امان کی فضائ کو برقرار رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں لیکن پولیس کیساتھ عوامی تعاون انتہائی ضروری ہے جب تک عوام پولیس سے تعاون نہ کریں تو علاقے کا امن داؤ پر لگ سکتا ہے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے موقع پر علاقہ نرے سر اور ماج پورن میں تمام غاروں کو چیک کئے گئے لیکن کوئی بھی مشکوک شخص نظر نہیں آیا اسی طرح پہاڑوں پر موجود جھونپڑیوں کو بھی چیک کئے گئے لیکن وہاں پر بھی کوئی شخص یا دیگرکوئی خلاف ریاست سرگرمی نظر نہیں آئی یا د رہے کہ پانچ ٹیموں پر مشتمل دستوں نے آج اس جاری آپریشن میں حصہ لیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کر دی کہ امن و امان کی سوداگروں سے آہنی ہاتھوں نمٹنا اپنی اولین ذمہ داری سمجھیں اور بلا تفریق کاروائی عمل میں لائیں اسی طرح تھانہ الپوری کے حدود علاقہ شالیزارہ، کس اور دیگر مضافاتی علاقوں میں پولیس کے تازہ دم دستوں نے پورے علاقے کو سرچ کیا الپوری کے مضافاتی علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی قیادت سب ڈویڑنل پولیس آفیسر الپوری ظاہر شاہ اور ایس ایچ تھانہ الپوری حبیب سید خان کر رہے تھے شالیزارہ اور دیگر مضافاتی علاقوں کو دوسرے اضلاع سے پیوست پہاڑی سلسلے اور مشکوک جگہیں پولیس کی دستوں نے چیک کئے لیکن بہ فضل خدا کہیں بھی کوئی مشکوک شخص نظر یا سرگرمیوں کی کوئی تصدیق نہ ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں