عوامی نیشنل پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر تحصیل سالارزئی کے دونوں یونین کونسلوں ملی خیل اور اباخیل میں الگ الگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا

اتوار 26 جولائی 2020 19:35

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر تحصیل سالارزئی کے دونوں یونین کونسلوں ملی خیل اور اباخیل میں الگ الگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔جس میں یوسی اباخیل نے باباسیرئی کے مقام پر یوسی جنرل سیکرٹری ایوب خان کے پلازہ پر کابینہ کے صدر محمد عزیز خان ،جنرل سیکرٹری ایوب خان ،خانداد ،حبیب اللہ،ڈاکٹر فضل ربی ،کفایت اللہ، اور مرکزی عہدیداروں رحیم زادہ،زرین دادا،اور اریم خان کے نگرانی میں پرچم کشائی کی گئی۔

جبکہ یوسی ملی خیل کے جانب سے جوڑ بازار میں یوسی صڈر محمد اسحق ،جنرل سیکرٹری فضل کریم ،سابق یوسی صدر ولی داد خان،سابق یوسی ناظم ولی رحمن ولی،سابق وی سی ناظمین عبدالرحمن،محمد امین،باچا خان،اور صوبائی عہدیدار قریب الرحمن ایڈوکیٹ کے نگرانی میں رازم خان کے مارکیٹ پر پرچم کشائی کی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد باباسیرئی کے مقام پر دونوں یوسیز کے کارکنوں نے ریلی کی شکل میں جوڑ چورک تک مارچ کیا۔

سروں پر سرخ ٹوپیاںگلے میں سرخ چادرجبکہ ہاتھوں میں جھنڈے اُٹھائے جب ریلی کے شرکاء جوڑ چوک پہنچ گئے تو لیگانئی کے جانب سے یوسی ملی خیل کے ریلی نے محفل کو چار چاند لگائی۔اور اسی طرح دونوں یونین کونسلوں نے ایک بڑے جلسہ عام کی شکل اختیار کی۔جوڑ چوک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی،صوبائی،ضلعی اور مقارمی رہنماو،ْںنے پارٹی کی یوم تاسیس پر مفصل روشنی ڈالی،اور قربانیوں سے بھری سو سالہ تاریخ کارکنوں کے سامنے رکھ دیا۔

تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اباخیل کے صدر عزیز خان،جنرل سیکرٹری ایوب خان،،خانداد،کفایت اللہ،حبیب اللہ،ڈاکٹر فضل ربی،یوسی ملی خیل کے صدر محمد اسحاق،فضل کریم ودیگر نے بھر پور شرکت اور تاریخی یوم تاسیس منانے پر کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔اور کہا کہ دونوں یوسیز کے کارکنوں نے واضح کیا کہ سالارزئی کے عوام پارٹی سے دلی محبت کرتے ہیں۔اور یہ علاقہ عوامی نیشنل پارٹی کا گڑھ منی چارسدہ ہے۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں