ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر میں بلڈڈونیشن کیمپ کا انعقاد

پیر 3 اگست 2020 22:25

بونیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2020ء) یوم شہداء پولیس کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر میں بلڈڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس افسران اور جوانوں نے خون کے عطیات دئیے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد کے احکامات کے تحت یوم شہداء پولیس کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جسمیں لائن آفیسرSI خان غالب اور انچارج ٹریفک وارڈن ASI حاضر خان سمیت پولیس افسران، جوانان نے خون کے عطیات دینے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس شہداء نے قوم کے کل کیلئے اپنے آج کو قربان کیا اور شہادت کے اعلی رتبے پر فائز ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انکی قربانی کا کوئی نعم البدل نہیں انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس قیام امن اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں