موجودہ صوبائی حکومت تمام پسماندہ علاقوں کو ترقیافتہ علاقوں کے برابر لانے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھارہی ہے،ریاض خان

حکومت نے حقیقی معنوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں،گیراڑئی لنک روڈ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو انشاء اللہ جلد پورا ہوجائیگا،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ

اتوار 28 مارچ 2021 16:55

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2021ء) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ریاض خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کے سربراہی و خصوصی ہدایات کی روشنی میں تمام پسماندہ علاقوں کو ترقیافتہ علاقوں کے برابر لانے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھارہی ہے،پاکستان تحریک انصاف کے حکومت نے حقیقی معنوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں۔

گیراڑئی لنک روڈ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو انشاء اللہ جلد پورا ہوجائیگا۔ریاض خان نے کہا کہ صحت کارڈ پلس صوبے کے امیر وغریب عوام کیلئے یکساں مفید ایک بہت بڑا تخفہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لنک روڈ گیراڑئی کے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔تقریب میں ایم این اے شیر اکبر خان تحریک انصاف کے رہنماو،ْ ں ملک ارشد اقبال ،حسین احمد،حاجی بھادر،عمر سید ،فضل رازق،زاہد،مدثر،شیر بھادر،عبدالحمید ،خائیستہ رحمن،عبدالمالک اور سلطان غفور کے علاوہ علاقہ مشران وعمائدین پارٹی ورکرز و نوجوان بھی بڑی تعداد بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی ریاض خان نے کہا کہ ہر تحصیل ویونین کونسل کی سطح پر ذاتی مفادات و سیاست سے بالاتر عوام کے بہتر مفاد میں بہت سارے ترقیاتی منصوبے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ حسب وعدہ ہر گھر تک صاف پانی تعلیم صحت روڈز اور بجلی جیسی تمام بنیادی ضروریات زندگی کے وعدے نبھارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ اور اتوار اپنے حلقہ نیابت میں گزارنے اور علاقائی مسائیل وحالات سے باخبر رہنے سمیت تمام ترقیاتی منصوبے میرٹ اور عوامی مشاورت کی روشنی میں کروانے کے علاوہ جاری ترقیاتی منصوبوں کا ازخود جائیزہ لینے کی روایات برقرار رکھنے کا اوعدہ بھی کیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں شامل لوگوں نے بھی معاون خصوصی ریاض خان کا پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے سنجیدہ کوششوں اور اس ضمن میں اُٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں