بونیر،مدرسہ انوار القرآن لیگانئی میں دستار بندی کا ایک پر رونق تقریب کا انعقاد کیا گیا

اتوار 28 مارچ 2021 16:55

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2021ء) مدرسہ انوار القرآن لیگانئی میں دستار بندی کا ایک پر رونق تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مدرسہ ہذا کے 5طلباء نے حفظ القرآن اور 10نے ناظرہ قرآن کی سعادت حاصل کی۔ختم القرآن کی سعادت حاصل کرنے والوں کو مولانا زاہد الرحمن نے ختم القرآن پڑھائی،تقریب کے مہمانان گرامی مولانا عبدالحلیم صاحب حق،مفتی فضل غفور،مولانا عبدالحکیم اور مولانا محمد قاسم تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ مولانا علی رحمن بونیری،مولانا سعید الرحمن مفکر،قاری نصیب خان،مولانا جہانزیب بھی موجود تھے،تقریب میں مدرسہ ہذا کے طلباء ،اساتذہ اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔منعقدہ تقریب سے خطاب میں مہمانان گرامی نے مدارس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ وبائی مرض اللہ کا ازمائیش ہے اور اس سے نجات کیلئے ہم سب نے ملکر اللہ کی طرف رجوع کرنی چاہئیے،مگر افسوس کے ہمارے حکمران کورونا وباء میں مساجد اور مدارس بند کررہی ہے۔مقررین نے اس موقع پر رمضان المابرک اور شبقد کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بچوں کو مدارس میں داخل کرائیں تاکہ ائیندہ نسلیں چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں