عوامی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے،ریاض خان

خود کو عوامی خدمت کیلئے وقف کر رکھا ہے،اور بلاتفریق عوامی خدمت میرا مشن ہے،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ

اتوار 13 جون 2021 17:10

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات ریاض خان نے کہا ہے کہ عوامی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔خود کو عوامی خدمت کیلئے وقف کر رکھا ہے،اور بلاتفریق عوامی خدمت میرا مشن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز اپنے حلقہ نیابت موضوع پی کے 20کنڈاو،ْ ایلئی روڈ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

اس روڈ کی تخمینہ لاگت دس ملین روپیہ ہے۔اس موقع پر تحریک انصاف کے ضلعی رہنماو،ْں ،قائدین سمیت ورکروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔منسٹر ریاض خان نے کہا کہ عوامی مفادات عزیز ہیں جس پر کوئی سودا بازی نہیں کی جائے گی۔قانون سب کیلئے برابر کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔

(جاری ہے)

ترقی اور خوشحالی کی راہ میں کوئی روکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔

بونیر کی ترقی پر اربوں روپے خرچ کی جارہی ہے۔ترقیاتی منصوبوں کی معیار پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ بونیر کے ترقی اور عوام کی خوشحالی پر حکومت کی توجہ مرکوز ہیں۔جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے بونیر میں ترقیاتی انقلاب برپا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ خپل وزیر اعلیٰ محمود خان نے بونیر کے ترقی کیلئے اربوں روپیہ منظور کئے ہیںصحت ،تعلیم ،سڑکوں کی تعمیر واٹر سپلائی اور بجلی کی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔عوام حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو زندگی کے تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کررہی ہے۔اور اس مقصد کیلئے تمام دستیاب وسائیل بروئے کار لائی جارہی ہے۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں