‘ گدئزی گراونڈ میں (کل) جلسہ عام بونیر کا تاریخی جلسہ ہوگا

بدھ 7 جولائی 2021 14:35

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2021ء) 9جولائی بروز جمعہ کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کے متوقع دورہ بونیر اور گدیزئی گراونڈ پر جلسہ عام کے حوالے سے منسٹر سی اینڈ ڈبلیو ریاض خان کے سربراہی میں ڈیڈاک آفس حال ڈگر میں ایک اہم اجلاس ہوا۔جس میں چئیرمین ڈایڈاک سید فخر جہان باچا،تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اسرار یوسفزئی،ضلعی جنرل سیکرٹری کبیر خان ایڈوکیٹ،انصاف ویلفئیر ونگ کے ڈویژنل صدر محمد شاہید خان،ضلعی صدر ڈاکٹر عبداللہ،سینئر نائب صدر سنگین خان ،انصاف یوتھ ونگ کے صدر سبحان اور کثیر تعداد میں عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کے موقع پر منسٹر ریاض خان اور ڈایڈاک چیرمین سید فخر جہان نے پارٹی کے ضلعی مشران اور یونین کونسلوں کے عہدایداران کو جلسہ میں شرکت بھر پور تیاری اور جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے ٹاسک حوالے کئے گئے۔

(جاری ہے)

اور کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان کا بونیر میں فقید المثال استقبال کیا جائیگا،اجلاس کے بعد میڈیا سے سے بات چیت میں منسٹر ریاض خان اور ڈیڈاک چئیرمین سید فخر جہان باچا نے کہا کہ جولائی کے 9تاریخ بروز جمعہ گدیزئی گراونڈ کے جلسہ عام میں بونیر کے نامی گرامی شخصیات وزیر اعلیٰ کے موجود گی میں تھڑیک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

اور وزیر اعلیٰ محمود خان جلسہ عام میں بونیر کے تینوں صوبائی حلقوں کیلئے میگا پراجیکٹس کا اعلان بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گدئزی گراونڈ کا یہ جلسہ عام بونیر کا تاریخی جلسہ ہوگا۔جلسہ کیلئے تیاریاں جاری ہے۔اور ساتھیوں کا جذبہ اور جنون قابل دید ہے۔اور سرزمین بونیر کے مٹی پر یہ تاریخی جلسہ ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں ریاض خان نے کہا کہ سابقہ ادوار میں بھی وزیر اعلیٰ نے دورے کئے مگر کسی نے بونیر کیلئے کچھ نہیں کیا ہے دورہ کر کے سیاسی شو بازی کے بعد چل گئے ہیں۔

موجودہ دور حکومت کے تین سالہ اقتدار میں بونیر ضلع میں جو ترقیاتی کام جاری ہیں۔تاریخ میں اس کا مثال نہیں ،وزیر اعلیٰ بونیر کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہے۔انشاء اللہ میگا پراجیکٹس کا اعلان کریں گے اور یہاں کے محرومیوں کے خاتمے کا اعلان کیا جائیگا۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں