بلدیاتی انتخابات آئینی تقاضا ہے ،مقامی حکومتوں کا قیام عوامی مفاد کا اہم ذریعہ ہے،سردار حسین بابک

بلدیاتی الیکشن کو طول دیکر موجودہ حکومت نے آئینی تقاضے کو پست پشت ڈال دیا،صوبائی جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی

اتوار 5 دسمبر 2021 17:40

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات آئینی تقاضا ہے ،مقامی حکومتوں کا قیام عوامی مفاد کا اہم ذریعہ ہے،بلدیاتی الیکشن کو طول دیکر موجودہ حکومت نے آئینی تقاضے کو پست پشت ڈال دیا،الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے وباو،ْ پر بلدیاتی انتخابات پہلے بھی اور اب بھی کرائے جارہے ہیں،ہم ہائی کورٹ کا عوام کے حق میں فیصلہ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں،بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے والے حکومت نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جو کہ سپریم کورٹ نے بھی حکومت کے اس فیصلے کو لات مار کر عوامی حق میں فیصلہ سنا کر قانون کی بالادستی کی جس پر ہم ان کا بھی مشکور ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شلبانڈئی ہاوس میں منعقدہ ایک اعظیم الشان کونسلرز کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔ کنونشن میں ضلع بھر اور صوبہ سے قائدین کے علاوہ منتخب امیدواران نے کثیر تعداد میں شرکت کی، سردار حسین بابک نے کہا کہ سپریم کورٹ نے موجودہ نااہل حکومت کو ماتھے پر مار دی ہے اب انشاء اللہ 19دسمبر کو عوام بیلٹ کے ذریعے لات ماریں گے،مضبوط فیصلے ہونی چاہئیے عوامی نیشنل پارٹی کے فیصلے پارلیمانی ہوتے ہیں،سیاسی ساک کو برقرار رکھنے کیلئے ہم فیصلے کرتے ہیں۔

ٹکٹوں کی تقسیم پر عوامی نیشنل پارٹی میں کسی قسم کی اختلافات نہیں یہاں پر سیاسی کارکنوں کی رائے پر ٹکٹوں کی تقسیم کئے ہیں،عوام پوسٹر پر تصویر نہیں بلکہ لالٹین کو دیکھ کر مہر لگائیں گے،خدائی خدمتگاروں نے مالی اور جانی نذرانے پیش کر کے اس قوم اور مٹی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کی ہے،اب وقت آگیا ہے کہ ہم یہ حالت بدلے اور سیاست سے شخصیت پرستی قوم ،مٹی،سیاست اور جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہے۔سیاسی شعور کی بیداری کا وقت آگیا ہے انشاء اللہ عوام مزید دھوکہ نہیں کھائیں گے،بُرے دنوں کو اچھے دنوں میں بدل کر دم لیں گے۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں