کیااب زرداری اور نوازشریف مجھ پر غداری کا مقدمہ چلائیں گے؟ عمران خان

یہ چاہتےہیں عمران خان کو راستےسے ہٹایا جائے، بسم اللہ نیوٹرل رہنا اچھی چیز ہے، لیکن ملکی سالمیت بھی ضروری ہے، کہا تھا سازش کامیاب ہوئی تو معیشت کو نقصان پہنچے گا، اگر معیشت گرنے سےدفاع کو بھی نقصان ہوگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 3 جون 2022 17:40

کیااب زرداری اور نوازشریف مجھ پر غداری کا مقدمہ چلائیں گے؟ عمران خان
بونیر (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کیااب زرداری اور نوازشریف مجھ پر غداری کا مقدمہ چلائیں گے؟ یہ چاہتے ہیں عمران خان کو راستے سے ہٹایا جائے، نیوٹرل سے پوچھتا ہوں بسم اللہ نیوٹرل اچھی چیز ہے، لیکن ملکی سالمیت بھی ضروری ہے،اگر معیشت گر گئی تو دفاع کو بھی نقصان ہوگا ،ہم نے معیشت کو مستحکم کیا۔

انہوں نے بونیر میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹا بنیادی چیز ہے، ہمارے ساڑھے تین سال میں 326 روپے قیمت بڑھی، جبکہ 2مہینے میں آٹا 422 روپے بڑھ گیا، چاول باسمتی ایک کلو 40روپے، ان کے دو مہینوں میں 55روپے بڑھا، ہمارے دور میں گھی فی کلو213روپے ان کے دو مہینے میں 200روپے بڑھ گیا، سبزیاں اور پھل ہمارے دور میں 3فیصد اور ان کے دور میں 27فیصد بڑھے، ہمارے دور میں پیٹرول فی لیٹر56روپے 90پیسے، ان کے دو مہینے میں 60روپے فی لیٹر بڑھ گیا۔

(جاری ہے)

ایک لیٹر ڈیزل 50روپے 70روپے ان کے دو مہینے میں60روپے بڑھ گیا، ایک تو لوڈشیڈنگ ہے اب بجلی کی قیمت کا بم بھی پھٹے گا، ہمارے دور میں فی یونٹ6روپے ان کے دوماہ میں 10روپے فی یونٹ بجلی بڑھ گئی۔ قوم کو اس لیے بتا رہا ہوں کہ آئی ایم ایف نے ہمارے اوپر بھی دباؤ ڈالا تھا، ان میں اور ہم میں فرق یہ ہے، ان کی لیڈرشپ ، پیسا بچے جائیدادیں باہر ہیں، انہیں مہنگائی کا کیا فرق پڑتا ہے؟ جب ایک لیٹر پیٹرول ڈیزل 60روپے بڑھے گا، تو عام آدمی ، ٹرانسپورٹ، بجلی ہر چیز پر فرق پڑے گا۔

آئی ایم ایف نے ہمیں بجلی اور پیٹرول بڑھانے کی بات کی تو ہم نے 10روپے کم کردی، ہم نے کسی اور چیزوں سے پیسا بچایا، پیٹ کاٹا، عوام کو مہنگائی سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ میں باہر کرکٹ کھیلتا تھا تو باہر کمائی کی لیکن اس وقت سب کچھ پاکستان میں ہے۔ نوازشریف وزیراعظم تھا تو 22بار برطانیہ گیا، آصف زرداری نے 50نجی دورے کیے، میں نے ایک نجی دورہ نہیں کیا۔

یہ امریکا اور آئی ایم ایف کے غلام ہیں، یہ باہر سے ڈکٹیشن لیتے ہیں، یہ سارے فیصلے باہر کے حکم پر کرتے ہیں، اگر میرا پیسا بھی باہر ہوتا تو میں ان کے سامنے ایبسولوٹلی ناٹ نہ کہتا، آج کل روس امریکا کے تعلقات خراب ہیں تو امریکا بڑے بڑے روسی شہریوں کی جائیدادیں ضبط کررہے ہیں۔ ان کے دور میں 2008سے 2018تک پاکستان 400ڈرون حملے ہوئے، ہم امریکا کی جنگ بھی لڑ رہے ہیں لیکن ہم پر ڈرون حملے بھی ہورہے ہیں ان کے منہ سے ایک بار بھی نہیں نکلا کہ یہ انسانی حقوق کے خلاف ہے۔

ہمارا سب سے بڑا دہشتگرد لندن میں بیٹھا ہوا ہے، کیا برطانیہ ہمیں اس پر ڈرون حملہ کرنے کی اجازت دے گا؟ڈرون حملوں میں جو بھی مرتا تھا کبھی تفتیش نہیں ہوتی تھی، کیونکہ جب بم پھٹتا ہے تو اس سے انسانوں کے ٹکڑے ہوجاتے تھے تو کیسے شناخت ہوتی؟ 60روپے لیٹر پیٹرول ڈیزل کی قیمت ایک ہفتے میں بڑھا دیں پھر سوچیں بھی نہ کہ عام اور تنخواہ دار طبقے کا کیا حال ہوگا؟ ڈالر میں جب اضافہ ہوتا ہے تو ان کے پیسے بڑھ جاتے ہیں؟ جب ہماری حکومت تھی تو آخری دو سالوں میں پاکستان کی دولت میں جو اضافہ ہوا ، کورونا کے باوجود بینک کرپٹ حکومت تھی، پیسا نہیں تھا، اس دور میں حکومت ملی پھر کورونا آگیا، لیکن کورونا کے باوجود دولت میں اضافہ 5.6فیصد تھا، تیسرے سال میں 6فیصد اضافہ تھا۔

کسانوں کی مدد کی جس سے پانچ فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، گنے کی کسانوں کو پوری قیمت دلوائی ، ایوب خان کے دور کے بعد انڈسٹری سیکٹر میں سب سے زیادہ ترقی ہوئی، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا، لیکن ان کے دور میں مئی میں تجارتی خسارہ بڑھ گیا، زرمبادلہ کے ذخائر واپس آگئے ہیں، جس کی وجہ سے 30روپے میں کمی ہوئی، ڈالر200روپے سے اوپر چلا گیا ہے، اس سے مزید مہنگائی آئے گی، اسٹاک مارکیٹ مزید نیچے گر گئی ہے، سود 15.7فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

یہ 1998کے بعد سب سے زیادہ سود ہے، ان کے ادوار میں پاکستان برآمدات رک جاتی ہیں، موڈیز کی رپورٹ ہے جب ہمارے دور میں گریڈنگ منفی تھی ہم نے استحکام کیا، لیکن اب پھر ریٹنگ نیچے کردی ہے، اس سے پاکستان کو قرضے میں لینے میں مشکل ہوتی ہے۔میں ملک کے نیوٹرل سے پوچھنا چاہتا ہوں ، جب آپ نے فیصلہ کیا کہ ہم نیوٹرل ہوجاتے ہیں بسم اللہ بہت اچھی چیز ہے، لیکن میں آپ کو تب بتایا تھا کہ اگر سازش کامیاب ہوگئی تو ہمارے ملک کی معیشت کو بہت زیادہ نقصان ہوگا،میں نے شوکت ترین کو کہا کہ ان کو آگاہ کرو کہ نیوٹرل اچھی چیز ہے لیکن ملکی سالمیت بھی ضروری ہے، اگر معیشت گر گئی تو دفاع کو بھی نقصان ہوگا ، سوویت یونین طاقتور تھی لیکن جب معیشت نیچے گئی تو سویت یونین ٹوٹ گئی، یہ کہتے ہیں عمران خان پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے، میں ان سے پوچھتا ہوں کہ کیا نوازشریف اورزرداری مجھ پر غداری کا مقدمہ چلائیں گے؟وہ جن کا سب کچھ باہر ہے، نوازشریف جس کی اربوں کی پراپرٹی لندن میں ہے، مفرور فیصلہ کرے گا کہ میں غدار ہوں، یہ سازش عمران خان کے خلاف اس لیے ہے کہ عمران خان کو راستے سے ہٹایا جائے۔

پاکستان میں دو خاندانوں نے 30سال حکومت کی ہے، ملک کو مقروض عمران خان نے کیا ہے؟ ہم نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کیا، درست راستے پر چلایا، جبکہ یہ مجھے غداری کا مقدمہ دائر کرکے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں