مجھ پرغداری کا مقدمہ قائم کرکے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے‘ نیوٹرل رہنا بھی اچھی بات ہے لیکن ملکی سالمیت زیادہ ضروری ہے.عمران خان
فضل الرحمان نے ہمیشہ ذاتی مفادات کی سیاست کی اور بیرونی سازش کے تحت یہ امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط ہوئی جب ہماری حکومت گرائی گئی تو ہندوستان میں خوشی منائی گئی.چیئرمین تحریک انصاف کا بونیر میں جلسہ عام سے خطاب
میاں محمد ندیم جمعہ 3 جون 2022 18:20
(جاری ہے)
قوم جاگ گئی ہے، چوروں اور غداروں کو پہچان چکی ہے اور یہ کسی طریقے سے عمران خان کو راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں.
عمران خان نے کہا کہ ہمارے حکومت میں آتے وقت موڈیز کی ملک کے لیے معاشی رینکنگ منفی تھی جسے ہم نے مستحکم کیا جب کہ ان دو ماہ میں کل ہی موڈیز نے ہمارے ملک کی کریڈیٹ ریٹنگ مستحکم سے منفی کردی ہے جس کی وجہ سے قرضے ملنا مشکل ہوجاتے ہیں غداری کے مقدمے پر انہوں نے کہا کہ میں سب سے پوچھتا ہوں کہ زرداری اور نواز شریف اب مجھ پر غداری کا مقدمہ چلائیں گے جن کا سب کچھ باہر پڑا ہے، وہ زرداری جو امریکا سے حقانی کے ذریعے کہتا ہے کہ مجھے فوج سے بچالو اور وہ نواز شریف جو پاناما کیس میں پکڑا گیا وہ سزا یافتہ، مفرور اور جھوٹ بھو کر بھاگا ہوا فیصلہ کرے گا کہ میں غدار ہو؟. تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ غداری کے مقدمے کا مقصد صرف راستہ صاف کرنا ہے، یہ لوگ عمران خان پر غداری کا مقدمہ قائم کرکے اسے اپنے راستے سے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ انہیں خود پر قائم کرپشن کے کیسز ختم کرنے میں آسانی ہو. عمران خان نے سپریم کورٹ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے 126 دن پہلے بھی دھرنا دیا جو کہ پرامن تھا، ہم اپنے ملک کی سیکورٹی فورسز سے کبھی تصادم نہیں چاہیں گے، ہمارا جینا مرنا یہیں ہے، ججز سے اپیل ہے کہ آپ نے جو کمیٹی بنائی ہے وہ ساری سرکاری کمیٹی ہے، احترام کے ساتھ کہتا ہوں کہ اس کمیٹی میں سول سوسائٹی سے لوگ شامل کریں تاکہ حقائق سامنے آئیں.متعلقہ عنوان :
بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ئ*ملک کی 70 فیصد عوام مزاحمت پر نکل آئی تو برداشت کرنا مشکل ہو جائے گا، بیرسٹر گوہر
ملک کی 70 فیصد عوام مزاحمت پر نکل آئی تو برداشت کرنا مشکل ہو جائے گا، بیرسٹر گوہر
yبونیر میں شہید ہونے والے دو جوانوں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی
بونیر، گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق
بونیر، گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق
خیبر پختونخوا سے عام انتخابات میں حصہ لینے والی، ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر سویرا پرکاش نے ..
بونیراین اے10، بیرسٹر گوہر خان نے جماعت اسلامی کے امیدوار پر واضح برتری حاصل کرلی
انٹرنیٹ بند ہونا مشکوک ہے، الیکشن انتظامات سے مطمئن نہیں، بیرسٹر گوہر
انٹرنیٹ بند ہونا مشکوک ہے، الیکشن انتظامات سے مطمئن نہیں، بیرسٹر گوہر
الیکشن انتظامات سے مطمئن نہیں، ابھی تک جو اطلاعات ہے وہ مایوس کن ہیں،بیرسٹرگوہرعلی
الیکشن انتظامات سے مطمئن نہیں، ابھی تک جو اطلاعات ہے وہ مایوس کن ہیں
اداروں کا احترام کرتے ہیں،مزید کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے، ہمیں کوئی لیول پلئینگ فیلڈ نہیں دی گئی ‘ ..
بونیر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت