مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں‘ مقررین

بونیر میں مدرسہ تحفیظ القرآن والتجوید کاٹکلہ خیر آبادمیں سالانہ دستاربندی کا ایک پر رونق تقریب کا انعقاد کیاگیا

جمعہ 2 اپریل 2021 12:58

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2021ء) مدرسہ تحفیظ القرآن والتجوید کاٹکلہ خیر آبادمیں سالانہ دستاربندی کا ایک پر رونق تقریب منعقد ہوا۔جس میں16طلباء نے تجوید اور 8طلباء نے حفظ القرآن کی سعادت حاصل کی۔مفتی امیر حسن نے ان بچوں کو ختم القرآن پڑھائی اور مہمانان گرامی کے ہاتھوں ان طلباء کی دستار کی گئی۔یہ تقریب مفتی اورنگزیب کے صدارت میں منعقد ہوئی۔

جس کے مہمانان گرامی جامعہ عمر بلدیہ ٹاون کراچی کے مہتمم شیخ الحدیث مولانا علی سید اور جے یو آئی کے صوبائی نائب امیر مفتی فضل غفور تھے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاق المدارس کے ضلعی مسئول مولانا عبدالحکیم،پیر شمس العارفین ،شیخ القرآن والحدیث مولانا محمد قاسم،سابق ٹاون ناظم سعید الرحمن مفکر،مولانا علی رحمن بونیری ،مفتی صالح زرین،مولانا محمد اشرف،مولانا عبدالعزیز ،حاجی نواب،مفتی عمر زیب ودیگر بھی موجود تھے،تقریب میں علاقہ عمائیدین ،مدرسہ ہذا کے طلباء اساتذہ اور ختم القرآن کی سعادت حاصل کرنے والے طلباء کے والدین اور رشتہ داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں اور یہاں پر نئے نسلوں کو دین اسلا م کی ترویج کیساتھ ساتھ انہیں اخلاقی تربیت اور ملک سے محبت کی تلقین دی جارہی ہے۔کیونکہ یہ ملک ہمارے اکابرین نے جانوں کے نذرانے پیش کر کے حاصل کیا تھا۔اب یہ ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس کیلئے محبت کی پرچار کریں۔مگر افسوس کے ایک منظم سازش کے تحت مدارس ،مساجد،پگڑی ،داڑھی اور علماء کرام کیخلاف سازشیں ہورہی ہے کھبی مدارس کو دہشتگردی سے جوڑ لیتے ہیں تو کھبی اس کے راستے میں طرح طرح کی روکاوٹیں ڈال دیتی ہے۔

مگر ہم ان پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ مدارس میں اگر نئے نسل کے ابیاری ان کو دینی تعلیم اور وطن سے محبت کی تعلیم اگر دہشتگردی ہے تو یہ ہم کرتے رہیں گے،تقریب میں مدرسہ ہذا کے 5طلباء کے مابین تقریری مقابلہ بھی کیا گیا جس میں سید الامین ،معاذ اور عدنان نے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی،تقریب میں تقریری مقابلے اور امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو شیلڈ اور انعامات دی گئی۔جبکہ مدرسہ ہذا کے مہتمم قاری نصیب خان نے شرکاء محفل اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور کامیاب پروگرام پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کی۔عمائدین علاقہ نے مدرسہ ہذا کے مہتمم قاری نصیب خان اور ان کی ٹیم کا دینی خدمات سراہا،اور مزید کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں کی۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں