انتخابات میں گھپلوں کا الزام، جماعت اسلامی اور (ن) لیگی کارکنان کا ضلع کے تمام حلقوں کی دوبارہ گنتی کیلئے احتجاجی تحریک کا آغاز

ہفتہ 28 جولائی 2018 18:47

انتخابات میں گھپلوں کا الزام، جماعت اسلامی اور (ن) لیگی کارکنان کا ضلع کے تمام حلقوں کی دوبارہ گنتی کیلئے احتجاجی تحریک کا آغاز
بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2018ء) جماعت اسلامی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے انتخابی نتائج میں گھپلوں کا الزام لگاکر ضلع بھر کے تمام حلقوں کی دوبارہ گنتی کیلئے احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا ہے اور ضلع کچہر ی سے واک کرکے پریس کلب میں مظاہرہ کیا گیا ہے جس سے جماعت اسلامی کے امیر محمد حنیف ،نائب امیر غلام مصطفی ،حاجی حبیب الرحمان خان،مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر حاجی سرزمین خان ،جے ائی یوتھ کے سید عاشق علی اور دیگر نے خطاب کیا ہے۔

مظاہرین نے فلک شگاف نعرے لگائے اور دوبارہ گنتی کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بصورت دیگر ضلع بھر کو جام کرنے کردیا جائے گا۔ اس موقع پر جوشیلے اور غصیلے کارکنان نے قیادت سے عدالت کے سامنے دھرنا دینے اور دوبارہ گنتی مکمل ہونے تک واپس نہ جانے کے نعرے لگائے ۔

(جاری ہے)

قیادت نے ال پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں کے مطابق ملکر تحریک چلانے اور ضلع بونیر میں تاریخی احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قیادت نے بتایا ہے کہ تینوں صوبائی اور ایک قومی حلقہ پر دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دی ہیں اور متعلقہ ریٹرننگ افسرپی کے 21 نے چھ پولنگ اسٹیشن کھولنے اور کسی ایک میں بھی غلطی پائی جانے کی صورت میں دیگر تمام پولنگ اسٹیشنز کھولنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اب کئی غلطیاں سامنے انے پر بھی مزید پولنگ اسٹیشن کھولنے سے انکاری ہیں جو عوام کے ووٹ پر ڈاکہ اور امیدواروں کیساتھ ناانصافی قرار دی ہے اور دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کیلئے بنائے گئے منصوبے کے تحت کی گئی دھاندلی اور نتائج میں رد و بدل کیخلاف احتجاجی تحریک مزید تیز کی جائے گی اور تسلی ہونے تک یہ احتجاج جاری رہیگا۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں