بنوں، نواں کلے میں چلتی کارپر فائرنگ ،ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ،ایک شدید زخمی ہوگیا ، ہسپتال منتقل

جمعہ 7 دسمبر 2018 20:15

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) پولیس تھانہ ڈگر کے حدوو میں واقع نواں کلے میں چلتی کارپر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں پشاور کے ہسپتال منتقل کردیا گیا،ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،واقعہ سولہ سال قبل لڑکی کے اغوا برائے شادی کا شاخسانہ بتایا جاتاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مقتولین بانڈہ نواں کلے میں تعزیت سے واپس آرہے تھے کہ تھانے بابا قبرستان میں تاک میں بیٹھے ملزمان نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا جسے پشاور کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔جاں بحق ہونے والوں میں کنفروش ولد مکرم شاہ،خاور شاہ غاور شاہ ،طارق ولد عمر سید ،محمد جان ولد منگل شامل ہیں ،زخمی شخص اعجاز جاں بحق ہونیوالے کنفروش کا بیٹا ہے ۔

(جاری ہے)

فیروز شاہ ولد غاور شاہ نے تھانہ ڈگر میں رپورٹ درج کراتے ہوئے مخالف پارٹی کے عالم خان ،رحیم خان ،شاہ حسن اور مراد پر قتل کی براہ راست دعویداری کی ہے ۔مستغیث کے مطابق عرصہ سولہ سال قبل مخالف فریق کے جمشید نے مقتول کنفروش کی بیٹی کو شادی کے عرض سے اغوا کیا تھا جس سے دل بدی چلی اذرہی تھی ۔عرصہ ایک ماہ قبل مقتول کنفروش نے جمشید پر فائرنگ کی تھی جس سے وہ زخمی ہوگیا تھا جس کا بدلہ لینے کیلئے کنفروش پارٹی کو نشانہ بنایا گیا ۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں