بونیر،سٹیزن پورٹل پر موصول شہری شکایات پر طبی مراکز کا تفصیلی معائنہ

ہفتہ 16 مارچ 2019 19:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) بونیر میں پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کے فوری ازالہ سے متعلق ڈپٹی کمشنر شفیع اللہ خان کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ صحت کے ضلعی حکام نے نجی طبی مراکز اور لیبارٹریز کے باقاعدگی سے انسپکشن کا فیصلہ کیا ہے تاکہ طبی خدمات کا معیار مسلسل بہتر بنایا جا سکے اس ضمن میں ہیلتھ کیئر کمیشن کے سینئر انسپکٹر سعید الرحمن نے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول شہری شکایات پر بونیر کے علاقوں ناوگء اور چنگلء میں طبی مراکز کا تفصیلی معائنہ کیا یہ معائنہ خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ مجریہ 2015ء کی پیروی میں کیا گیا دن بھر جاری اس عمل کے دوران بعض ڈاکٹروں، کلینک مالکان اور پریکٹیشنرز کے خلاف متعلقہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر تادیبی کارروائی بھی کی گئی اور انکے سنٹرز کو لاک و سیل بھی کیا گیا ان طبی مراکز اور لیبارٹریز میں غیر متعلقہ اور نان کوالیفائیڈ افراد کو مریضوں کا غیر صحت مندانہ ماحول میں علاج کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا نیز ایکسپائر آلات و ادویات بھی برآمد کی گئیں ان میں پشاور میڈیکل لیبارٹری آف لیاقت علی، منصور جنرل ہسپتال آف نور نبی شاہ، ہارون کلینک آف محمد عیسیٰ، ڈینٹل کیئر کلینک آف فرمان اللہ اور کاشف کمال ڈینٹل کلینک شامل ہیں اسی طرح وہاب ڈینٹل کلینک، حمزہ پولی کلینک، ڈاکٹر عبدالرحیم ای این ٹی کلینک، ڈاکٹر یونس فیصل کلینک، ڈاکٹر شاہ نواز کلینک، ڈاکٹر وگمہ کلینک، پرکواس میڈیکل سنٹر اور ظفر سنی ہسپتال کو فوری رجسٹریشن و تجدید کے نوٹس جاری کئے گئے تمام ہیلتھ پریکٹیشنرز کو واضح طور پر متنبہ کیا گیا کہ معائنہ کا یہ سلسلہ باقاعدگی سے ہر متبادل دنوں میں جاری رکھا جائے گا جبکہ ہیلتھ رولز کی خلاف ورزیوں پر انکے خلاف سخت ترین تادیبی کاروائی کی جائے .

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں