قبائلی اضلاع کی ترقی خوشحالی وفلاح وبہبودکیلئے ریاست کردار ادا کر رہی ہے،حکومت عوام کی امنگوں کے مطابق اقدامات اٹھائیگی، اسد قصر

ملک کی ترقی اور بدعنوانی کے خلاف تحریک انصاف قافلے میں شامل ہونیوالو کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، سپیکر قومی اسمبلی کا بونیر میں تقریب سے خطاب

اتوار 28 اپریل 2019 20:35

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2019ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ قبائلی اضلاع کی ترقی خوشحالی وفلاح وبہبودکیلئے ریاست کردار ادا کر رہی ہے،حکومت عوام کی امنگوں کے مطابق اقدامات اٹھائے گی۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے قبائلی علاقے 30 سالوں سے حالت جنگ میں تھے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے غیور عوام نے اس جنگ میں ان گنت قربانیاں دی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت کو قبائلی اضلاع کے محرومیوں ادراک ہے۔ انہوںنے کہاکہ قبائلی اضلاع کی ترقی خوشحالی وفلاح وبہبودکیلئے ریاست کردار ادا کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت عوام کی امنگوں کے مطابق اقدامات اٹھائے گی۔ انہوںنے کہاکہ روزگار کے مواقع فراہم کرینگے، جوانوں کے لیے سپورٹس کمپلیکس تعمیرکریں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ قومی ادارے ملکی معیشت کے استحکام کے ضامن تھے وہ خسارے میں ہیں۔

انہوںنے کہاکہ قومی اداروں کو خسارے سے نکال کر ان کواپنے پاؤں پرکھڑا کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ قوم سے کئے گئے وعدوں کوعملی جامہ پہنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے تمام افراد کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی ترقی اور بدعنوانی کے خلاف تحریک انصاف قافلے میں شامل ہونیوالو کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں