بونیر میں تین بھتہ خور ملزم گرفتار

جمعرات 23 مئی 2019 21:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) بونیر پولیس نے میڈیکل سنٹر کے مالک سے بھتہ مانگنے والے تین ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا ہے واضح رہے کہ بونیر میں میڈیکل سنٹر کے مالک جہانزیب ولد محمود ساکن زگہ کھنڈاؤ نے ڈگر پولیس کو رپورٹ دی تھی کہ اسے انکے موبائل نمبر پر نامعلوم شخص کال کرکے 20 لاکھ روپے بھتہ طلب کر رہا ہے بصورت دیگر میڈیکل کمپلیکس کو دھماکے سے اڑانے اور دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا ہے شکایت موصول ہونے پر ڈی پی او بونیر محمد ارشاد خان یوسفزئی نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی جس پر ڈگر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان اظہر خان، یار محمد اور قیصر خان پسران دلاور خان ساکنان سرخ ڈھیرئی چار گلی مردان حال کڑپہ کھنڈاؤ بونیر کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا ضلعی پولیس سربراہ محمد ارشادخان یوسفزئی نے اس کامیاب کارروائی پر ڈگر پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی اور کسی کو بھی امن و امان میں خلل ڈالنے یا شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں