بونیر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

پیر 15 جولائی 2019 23:39

بونیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) نو تعینات ڈپٹی کمشنر بونیر سید نواب خان نے اپنے دفتر میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلا کر ضلع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے تمام بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلوا کر انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں‘ اسی طرح لوگ پولیو اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور محب وطن شہری کی حیثیت سے پولیو جیسے مہلک مرض سے نجات کیلئے حکومت کا پورا ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا ہے اِس میں کسی قسم کے خطرے کی کوئی بات نہیں اِس موقع پر صحت عامہ کے ضلعی سربراہ ڈاکٹر فضل ہادی اور ضلعی سطح پر ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر حماد محمود بھی موجود تھے انسدادِ پولیو کی حالیہ پولیو مہم 15 تا 18جولائی جاری رہے گی یاد رہے کہ ضلع بونیر میں یہ سپیشل مہم 8 یونین کونسلز میں چلائی جائے گی جس کیلئے پولیو ٹیموں نے اپنے متعلقہ علاقوں میں پہنچ کر کام شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں