بونیر، باجکٹہ میں رقم کے تنازعہ پر فریقین میں فائرنگ،ایک شخص جاں بحق ،دو افراد زخمی

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:23

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) باجکٹہ میں رقم کے تنازعہ پر فریقین میں فائیرنگ،فائیرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی۔زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔جس کو پشاور منتقل کیا گیا۔ڈگر ہسپتال ایمرجنسی پولیس رپورٹ کیمطابق مقتول کے بھائی خیر الجمال نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیانرقم کا تنازعہ چلا آرہا تھا۔

(جاری ہے)

کہ آج صبح میرا بھائی گھر کے قریب راستے میں کریم داد شاہ اور ان کے بیٹے مشتاق نے میرے بھائی پر فائیرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے جبکہ دو راہگیر عبداللہ اور عمیر زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سے ایک کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیا گیا۔پولیس نے رپورٹ درج کر کے واقعہ کی مزئید تفتیش شروع کردی۔جبکہ لاش کو ڈگر ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں