احساس کفالت پروگرام میں امدادی رقوم سے غیر قانونی کٹوتی کرنیوالوں کیخلاف بونیر پولیس کا کریک ڈاؤن

جمعرات 16 اپریل 2020 19:31

بونیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد کی خصوصی احکامات پر حکومت کی جانب سے مستحقین کو احساس کفالت پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم کی ادائیگیوں میں دھوکہ دہی اور مستحقین کی رقوم سے غیر قانونی کٹوتی کرنے والوں کیخلاف ایس ایچ او تھانہ گلبانڈی ایس آئی نورزمان خان نے کاروائی کی اور امیر زادہ ولد شاہ حسن ساکن اشاڑے گمبت چعرزی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے لوگوں سے لوٹی گئی رقم مبلغ 22400 روپے قبضہ پولیس میں کرکے جس کے خلاف مقدمہ تھانہ گلبانڈی میں رجسٹرڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں