بونیر پولیس کی احساس کفالت پروگرام میں دھوکہ دہی اور فراڈ کرنیوالے عناصر کیخلاف کارروائی،لوٹی رقم تحویل میں لے لی گئی

جمعہ 17 اپریل 2020 00:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2020ء) بونیر پولیس کی احساس کفالت پروگرام میں دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی،لوگوں سے لوٹی گئی رقم بحق سرکار تحویل میں لے لی گئی۔

(جاری ہے)

عوامی شکایات اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد کے خصوصی احکامات پر حکومت کی جانب سے مستحقین کو احساس کفالت پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم کی ادائیگیوں میں دھوکہ دہی اور فریب سے عوام الناس کو لوٹنے والے عناصر کے خلاف ایس ایچ او تھانہ گلبانڈی ایس آئی نورزمان خان نے کاروائی کی اور عنایت اللہ ولدرحمت اللہ ساکن برہ تھیڑہ پاندھیڑ کو گرفتار کرلیا گرفتارملزم کے قبضہ سے لوگوں سے لوٹی گئی رقم مبلغ 21000 روپے بحق سرکار تحویل میں لے کرملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ گلبانڈی میں درج کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں