بونیر پولیس اور پاک آرمی کا ایلم کے پہاڑ میں کمبائنڈ سرچ اپریشن،

دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا اہلکار شہید ،ایک اہلکار زخمی

اتوار 19 اپریل 2020 00:10

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2020ء) بونیر پولیس اور پاک آرمی کا ایلم کے پہاڑ میں کمبائنڈ سرچ آپریشن، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا جوان کانسٹیبل محمد حنیف شہید اور پاک آرمی کا ایک جوان حوالدار ظہیر شہید جبکہ ایک زخمی، شہید کنسٹیبل محمدحنیف کا نماز جنازہ پولیس لائن ڈگر میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا ء کر دی گئی،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے گئے نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس خیبر پختونخوا سعیدوزیر خان، ڈی آئی جی ملاکنڈ محمد اعجاز خان، بریگیڈیئرعامر رشید پاک آرمی (کمانڈر ملاکنڈ ٹاسک فورس) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد، ڈیڈک چیئر مین ایم پی اے سید فخر جہان، ایس پی انوسٹی گیشن عبد الرشید خان مروت اور ایس پی ایلیٹ فورس ملاکنڈ نعیم خان سمیت پولیس افسران وجوانان نے کثیر تعدادمیں شرکت کی شہید کنسٹیبل محمد حنیف کی جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں مرادو چغرزی روانہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں