ضلع بونیر بھر کے ایس ایچ اوز کا علماء کرام کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد

ہفتہ 25 اپریل 2020 00:18

بونیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر سہیل خالد کے احکامات پر ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقوں کے علمائے کرام کیساتھ میٹنگز کا انعقاد کیا میٹنگ میں پولیس افسران نے حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر جاری شدہ 20نکات پر مشتمل حکم نامہ پر تفصیلی بحث کی اور علمائے کرام کیساتھ صدر پاکستان اور علماء کرام کی مشاورت سے مساجدوں میں نماز اور تراویح کے اہتمام کے حوالے سے جاری شدہ 20 نکات پر مشتمل حکم نامہ شیئر کرتے ہوئے اٴْس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور علماء کرام کے کردار کو سراہتے ہوئے تعاون کرنے کی تلقین کی علمائے کرام نے پولیس اور انتظامیہ کو تمام تر تعاون کا یقین دلایا اور حکومت کی جانب سے جاری شدہ حکم نامہ پر عمل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں