ایس ایچ او تھانہ ڈگر کی پبلک لیزان کمیٹی ممبران کیساتھ میٹنگ

منگل 28 اپریل 2020 18:00

بونیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر سہیل خالد کی احکامات پر ایس ایچ او تھانہ ڈگر ایس آئی امتیاز خان نے پبلک لیزان کمیٹی ممبران کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا میٹنگ میں تمام ممبران کو انکی انفرادی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا پبلک لیزان کمیٹی ممبران سے درخواست کی گئی کہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے عوام میں شعور پیدا کرنے کے لئے جاری آگاہی مہم میں لوکل پولیس کا ساتھ دیں اسکے علاوہ تمام ممبران اپنے اپنے علاقوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بروقت نشاندہی کریں تاکہ محکمہ صحت کی ٹیموں کو جلد سے جلد اس علاقے کے لئے روانہ کیا جا سکے تمام ممبران اپنے اپنے علاقوں میں بے روزگار، غریب اور مستحق لوگوں کے ساتھ مدد کرنے میں اپنا کردار ادا کریں علاقے میں شادی بیاہ کی تقریبات اور اجتماعات کے متعلق فوراً پولیس سٹیشن کو اگاہ کریں اپنے اپنے علاقوں میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے متعلق اپنی رپورٹ دیں تاکہ ایسے تمام افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر جاری شدہ 20نکات پر مشتمل حکم نامہ پر تفصیلی بحث ہوئی صدر پاکستان اور علمائے کرام کے مشاورت سے مساجدوں میں نماز اور تراویح کے اہتمام کے حوالے سے جاری شدہ 20 نکات پر مشتمل حکم نامہ شیئر کرتے ہوئے اٴْس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور لوگوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالہ سے شعور پیدا کرنے کی تلقین کی گئی پبلک لیزان کمیٹی ممبران نے پولیس کیساتھ ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں