بونیر،قومی وطن پارٹی کے ضلعی قیادت کااوورسیز ایمپلائیز کے خوالے سے موجودہ حکومت کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے پر سخت غم و غصے کا اظہار

منگل 2 جون 2020 21:51

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) قومی وطن پارٹی کے ضلعی قیادت نے اوورسیز ایمپلائیز کو نامساعد حالات میں دوسرے ملکوں میں پھنس کر رہ جانے اور موجودہ حکومت کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔ اور ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی نائب صدر پروفیسر حمید الرحمان،ضلعی صدر حاجی احسان اللہ خان،جنرل سیکرٹری بخت بلند خان ،مرکزی کونسل کے ارکان حاجی شیر خان،حاجی امان اللہ خان،ضلعی سینئر نائب صدر عبدالعزیز،نائب صدر بشیر احمد خان اور اقلیتی ونگ کے چیئرمین نارائن کمار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی بے روزگاری اور بے یاروں مددگار پھنس جانے سے انکے خاندان بھی بہت سارے مسائیل کا شکار ہوگئے ہیں اور بے روزگاری سے مایوسی اور خانہ خراب صورتحال پیدا ہوتی جارہی ہے جس سے مستقبل میں حالات مزید خراب ہوکر خانہ جنگی کی سی صورتحال پیدا ہونے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے جس کی تدارک کے لیے ریاست اور حکومت کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

لیکن بدقسمتی سے ملک پر نابالع قابض ہیں اور غیر زمہ دارانہ اور بچگانہ فیصلوں سے ملکی صورتحال خراب سے خراب ہوتے جارہے ہیں ۔انھوںنے اوورسیز کو باعزت طریقے سے ملک لانے کے لیے فوری انتظامات اٹھانے اور ایئر ٹکٹ میں مزید کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔انھوںنے پی ائی اے کے جہاز کا کراچی میں گر کر تباہ ہونے کے تحقیقات کرنے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے اور کرونا سے بچاو کے لیے ہسپتالوں کو مناسب الات اور ادویات فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام میں مایوسی کی بجائے اعتماد پیدا ہو اور ملکر کرونا کا مقابلہ کیا جاسکے۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں