بونیر، عمران مارکیٹ میں اخوان الیکٹرانکس کی دوسرے برانچ کا باقاعدہ افتتاح کردیا

جمعہ 17 جولائی 2020 23:53

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2020ء) جوڑ بازار میں پیربابا روڈ پر کنڈاو،ْ بابا کے مقام پر عمران مارکیٹ میں اخوان الیکٹرانکس کی دوسرے برانچ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔یہ افتتاح سید خاندان کے بخت سید باچا اور عمر سید باچا کے ہاتھوں کیا گیا۔افتتاحی تقریب میں علاقہ بھر سے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء نے اس موقع پر اخوان الیکٹرانکس کے دوسرے برانچ پر اعتماد اور خوشی کا اظہار کیا۔اور کہا کہ اخوان الیکٹرانکس کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔جوڑ بازار میں سوات روڈ پر موجود پہلی برانچ میں منتظمین نے علاقہ عوام کی بہتر خدمات انجام دئے۔اور سوات پشاور بٹ خیلہ کے نرخ پر عوام کو گھر کی دہلیز پر الیکٹرانکس اشیاء فراہم کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمیں امید ہے کہ اخوان الیکٹرانکس اس برانچ میں بھی عوامی خدمت کا یہ تسلسل جاری رکھیں گے،اخوان الیکٹرانکس کے منیجنگ ڈائریکٹر سابق ٹاون ناظم حبیب اللہ اور انچارج حکیم اللہ نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ 18سالو ں سے پورے بونیر اور بالخصوص علاقہ سالارزئی کے عوام کی خدمت کا تہیہ کر رکھا ہے۔

اور فریج،واشنگ مشین ،سٹیبلائیزر ،مختلف پنکھے سمیت الیکٹرک اشیاء معیاری کمپنیوں کے معیاری اور کم ریٹ پر عوام کو فراہم کررہے ہیں۔اور عوام کی پر زو اسرار پر آج دوسرے برانچ کا افتتاح کیا۔انشاء اللہ عوام کی بہتر خدمت کا تسلسل جاری رکھیں گے،عوام کو چاہئیے کہ وہ دونوں برانچوں پر ہماری خدمات حاصل کریںا۔انشاء اللہ ائیندہ کی طرح اب بھی شکایت کا موقع فراہم نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں